مقامی شخصیات کی مستعدی اور پولیس کے سخت بندوبست کے سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا
EPAPER
Updated: March 31, 2023, 10:04 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai
مقامی شخصیات کی مستعدی اور پولیس کے سخت بندوبست کے سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا
رام نومی کے موقع پرکچھ شرپسندوںنےمالونی میںماحول خراب کرنے کی کوشش کی لیکن سخت پولیس بندوبست اورذمہ داران کی توجہ سے شرپسند اپنے منصوبے میں ناکام رہے۔اس دفعہ انجمن جامع مسجد کےقریب تک بھگوا جھنڈے لگائے گئے تھے جبکہ اس سے قبل ایسا نہیں ہوتا تھا ۔
انجمن جامع مسجد کےصدر اجمل خان نے انقلا ب کوبتایاکہ’’ پولیس اور مقامی شخصیات حالات پر نگاہ رکھی تھی اور علاقے میں لگا ئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی گئی ۔ جلوس نکالنے کی مخالفت نہیںکی گئی معاملہ صرف اتنا تھا کہ مسجد کے سامنے سے گزرنے کے دوران ہنگامہ آرائی نہ ہو لیکن کچھ لوگ اس بات پراڑےہوئے تھےکہ وہ مسجد ہو یا کوئی جگہ ،ڈھول تاشے اورڈی جےبجاتے ناچتے گاتے ہوئے گزریں گے۔‘‘اجمل خان نے کہاکہ ’’ہم نے مالونی پولیس کوایک خط دے کر حالات سے باخبر کیا تھا۔اس میں تفصیل سے بتایا گیا تھا کہ کس طرح س بار جلوس کی منصوبہ سازی کی گئی ہے لیکن حیرت ہے کہ سینئرانسپکٹر نے اس لیٹر پراعتراض کیا اورقبول کرنے سے انکار کردیا ۔‘‘ البتہ پولیس نے بندوبست سخت رکھا تھا۔ گیٹ نمبر ۵؍ ناکہ پرمسجد علی کےقریب بھی اہلکار تعینات تھے۔ مسجد کے ذمہ دارجمیل مرچنٹ نے بتایا کہ ’’ ماحول گرم تھا ،لیکن پولیس کے جوان بڑی تعداد میں پہرہ دے رہے تھے۔
مالونی پولیس کے سینئر انسپکٹر شیکھر بھالے راؤ نے انجمن کا خط تو قبول نہیں کیا مگرچند مسلم نوجوانوں کو ۱۴۹؍ کا نوٹس جاری کردیا اور رام نومی کے جلوس میں مسئلہ پیدا کرنے پر کارروائی کا انتباہ دیا۔سینئرانسپکٹر شیکھربھالے راؤ نے یہ واضح کیا کہ’’کوئی بھی تہوار یا جلوس ہو،کسی کوقانون ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیںہوگی۔جہاںتک جمعرات کو نکالے گئے رام نومی کے جلوس کا معاملہ ہے تو اس کے لئے پہلے ہی سخت پولیس بندوبست کیا گیا تھا اورہر طرح سے نگرانی رکھی گئی تھی۔‘‘ بہر حال خبر لکھے جانے تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔