Inquilab Logo

کانگریس لیڈر جیا کمار دھناسنگھ کی جلی ہوئی لاش کھیت سے برآمد، ایک دن پہلے لاپتہ ہوئے تھے

Updated: May 04, 2024, 9:36 PM IST | Chennai

دی ہندو کی خبر کے مطابق کانگریس کے ترونیل ویلی ایسٹ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے گمشدہ سربرا ہ کے جیا کمار دھناسنگھ کی جلی ہوئی لاش ان کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ ان کے بیٹے کروتھیا جیفرین کےمطابق آٹھ افراد نے انہیں مالی تنازع کے سلسلے میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دی ہندو کی خبر کے مطابق لاپتہ ہونے کی اطلاع کے دو دن بعد کانگریس کے ترونیل ویلی ایسٹ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے پی کے جیا کمار دھناسنگھ کی سنیچر کو جلی ہوئی لاش ملی۔ اخبار نے نامعلوم پولیس حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جیا کمار کی لاش ترونیل ویلی ایسٹ کے کارائیچوتھوپدور گاؤں میں ان کے کھیت سے ملی تھی جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ انہیں قتل کیا گیا اور لاش کو جلایا گیا، حکام نے کہا کہ وہ تمام زاویوں سے غور کر رہے ہیں۔ 
دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق کانگریس لیڈر کے بیٹے، کروتھیا جیفرین نے جمعہ کو پولیس میں اس وقت شکایت درج کرائی تھی جب اس کے والد ایک دن پہلے شام ۷؍بج کر ۳۰؍ منٹ کے قریب اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے جیا کمار کی تلاش شروع کردی۔ جب کانگریس لیڈر کی لاش ملی تو ان کے ہاتھ پاؤں بجلی کے تاروں سے بندھے ہوئے پائے گئے۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔ 
واضح رہے کہ جیا کمار کے اہل خانہ نے بتایا کہ ۳۰؍اپریل کو کانگریس لیڈر نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ آٹھ افراد نے انہیں مالی تنازعہ کے سلسلے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK