Inquilab Logo

’’مودی سرکار فوری ایکشن لے اور پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر ے‘‘

Updated: May 02, 2024, 8:48 AM IST | Bangalore

وزیراعلیٰ سدارمیاکا مطالبہ، ریاستی وزیر داخلہ نے جانچ ۱۵؍ دنوں میں مکمل کرلینے کا وعدہ کیا، ملزم نے خاموشی توڑی، ایس آئی ٹی میں حاضری کیلئے ۷؍ دن کا وقت مانگا

Congress workers protesting against Ajul Ravina in Hubli. (PTI)
اجول ریونا کے خلاف ہبلی میں کانگریسی کارکن احتجاج کرتے ہوئے۔ (پی ٹی آئی)

 پورے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے  پرجو َل  ریونّا کے سیکس اسکینڈل میں  اُلٹا کرناٹک کی ریاستی حکومت کو ہی ’’کارروائی میں تساہلی‘‘ کا الزام عائد کرکے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی امیت شاہ کی کوشش کا بدھ کو وزیراعلیٰ  سدا رمیا نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ انہوں  نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیں اور   پر َجو َل  ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ فوراً ضبط کریں۔ اس کےساتھ ہی وزیر داخلہ    جی پرمیشور  نے اعلان کیا کہ جانچ جلد مکمل کرکے ۱۰؍ سے ۱۵؍ دنوں میں ایس آئی ٹی رپورٹ  پیش کردے گی۔
 سدارمیا  کامودی سرکار  پر جوابی حملہ
  کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا نے  وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ ہاسن  سے زعفرانی محاذ  کے رکن پارلیمان  پرجول ریونا جو جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں، کے خلاف مرکزی حکومت فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردے۔   انہوں نے اس کیلئے باقاعدہ وزیراعظم کو مکتوب روانہ کیا ہے اور ریونا کو وطن واپس لانے کیلئے سفارتی ذرائع کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ 
دیوے گوڑانے پوتے کو فرار کیا
 اس بیچ  سدارمیا نے بدھ کو رپورٹروں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوےگوڑ انے اپنے پوتے کو ملک سے فرار ہونے میں مدد کی ہے۔  انہوں  نے سوال کیا کہ ’’پرجول کو ویزا  کیسے مل گیا؟ کیا مرکزی حکومت کو خبر ہوئے بغیر ویزا مل گیا؟ ایچ ڈی دیوے گوڑا سب جانتے ہیں، انہوں نے ہی اپنے پوتے کو بیرون ِ ملک بھگایا ہے۔‘‘ سدا رمیا نے اس معاملے میں سیاسی طورپر  مخل نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نےقابل افسران پر مشتمل ایس آئی ٹی بنادی ہے ۔ ہم جانچ میں  سیاسی مداخلت نہیں کریں گے۔ خاطی کو یقیناًسزا ملے گی۔‘‘
 ۱۰؍ سے ۱۵؍ دنوں میں جانچ مکمل کرلینے کی تیاری
    پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا جو دیوے گوڑا کے بٹے بیٹے ہیں، کے خلاف ان  ی گھریلو ملازم کی شکایت پر اتوار کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ 

karnataka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK