Inquilab Logo

مودی او بی سی نہیں ہیں: راہل گاندھی کے اس بیان پر لاتور میں بی جے پی کا احتجاج

Updated: February 09, 2024, 9:45 PM IST | Latur

ادیشہ میں کانگریس کے رکن راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے متعلق بیان دیا تھا کہ مودی جی پیدائشی او بی سی نہیں ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے لاتور میں بی جے پی نے راہل کے خلاف احتجاج کیا۔ اس قسم کے مظاہرے ملک کے مختلف شہروں میں ہوئے جن میں جموں، ناگپور اور تھانے قابل ذکر ہیں۔

BJP members protesting against Rahul Gandhi in Nagpur. Photo: PTI
ناگپور میں بی جے پی اراکین راہل گاندھی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوتھ ونگ کے ارکان نے جمعہ کو مرکزی مہاراشٹر کے ضلع لاتور میں راہل گاندھی کے اس بیان کے خلاف احتجاج کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کے دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) سے تعلق رکھنے کے دعویٰ پر سوال اٹھائے تھے۔ 
بی جے پی کے یوتھ ونگ کے ارکان بڑی تعداد میں لاتور شہر کے مہاتما گاندھی چوک پر جمع ہو گئے اور راہل کے پتلےکو اپنے غصہ کانشانہ بنایا۔ راہل گاندھی جو منی پور سے ممبئی تک کی بھارت جوڑو نیائے یاترا پر ہیں، جمعرات کو اپنے ایک بیان کے ذریعے تنازع پیدا کر دیا، اس میں انہوں نے کہا کہ مودی کی پیدائش جنرل کاسٹ سے تعلق رکھنے والے خاندان میں ہوئی تھی نہ کہ او بی سی میں۔ 
راہل نے ادیشہ میں اس بات پر زور دیا کہ ’’مودی جی یہ کہہ کر کہ وہ او بی سی ہیں، عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ گھانچی خاندان میں پیدا ہوئے جسے ۲۰۰۰ء میں گجرات حکومت کے ذریعے او بی سی زمرے میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے اپنی ذات کو گجرات کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد تبدیل کر کے او بی سی کیا لہٰذا مودی جی پیدائشی او بی سی نہیں ہیں۔ ‘‘

راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد بی جے پی ارکان کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

جموں میں بی جے پی اراکین راہل گاندھی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

تھانے میں بی جے پی اراکین راہل گاندھی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK