امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب دعویٰ ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں مگر شدید زخمی ہیں۔ اس سے پہلے تک وہ یہ دعوے کرتے رہے ہیں کہ امریکی حملوں میں نئے ایرانی سپریم لیڈرکی موت ہوچکی ہے۔
EPAPER
Updated: August 28, 2026, 1:10 PM IST | Agency | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب دعویٰ ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں مگر شدید زخمی ہیں۔ اس سے پہلے تک وہ یہ دعوے کرتے رہے ہیں کہ امریکی حملوں میں نئے ایرانی سپریم لیڈرکی موت ہوچکی ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب دعویٰ ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں مگر شدید زخمی ہیں۔ اس سے پہلے تک وہ یہ دعوے کرتے رہے ہیں کہ امریکی حملوں میں نئے ایرانی سپریم لیڈرکی موت ہوچکی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں لیکن وہ ہلاک نہیں ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اگر ایسا ہے بھی تو ایرانی حکام بہت اچھا ڈراما کر رہے ہیں کیونکہ ایرانی ہر معاملے پر حتمی منظوری لینے کیلئے سپریم لیڈر سے بات کرنے کا ذکر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران: باقر قالیباب کی اسکاٹ بیسنٹ پر تنقید، کہا اپنےعوام کی ضروریات پر توجہ دیں
صدر ٹرمپ نے کہاکہ انہیں یقین ہےکہ ایران کے سپریم لیڈر جسم کے بائیں جانب بہت شدید زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ۲۸؍ فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے پہلے دن علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے، اُس واقعہ کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا ہے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کا عسکری اور اقتصادی دباؤ کارگر ثابت ہو رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قدامت پسند ریڈیو ہوسٹ گلین بیک کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ تمام چیزیں ایک بہت بڑی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہیں، ہم بہت جلد یہاں بڑی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔ امریکی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز اب درحقیقت مکمل طور پر کھلی ہے۔