• Wed, 14 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیر کا دن ملک کا سیاہ دن تھا: ایکناتھ شندے ۔ سپریم کورٹ کیخلاف مورچہ نکالنے پرتنقید کی

Updated: October 14, 2026, 11:10 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل کو ملبار ہل علاقے میں واقع سرکاری بنگلہ ’نندن ون‘پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Eknath Shinde addressing the gathering. PTI
ایکناتھ شندے خطاب کرتےہوئے۔ پی ٹی آئی

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل کو ملبار ہل علاقے میں واقع سرکاری بنگلہ ’نندن ون‘پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور آئینی اداروں کے خلاف سپریم کورٹ پر اپوزیشن کی جانب سے نکالے جانے والے مورچے کی مذمت کی اور اس مورچہ کے سبب پیر کے دن کو ملک کا سیاہ دن قرار دیا ۔اس سے پہلے کبھی بھی سپریم کورٹ پر مورچہ نکال کر عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیںکی گئی ۔ ایکناتھ شندے نے مطالبہ کیا کہ یہ مورچہ نکالنے پر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کے لیڈروں کو معذرت طلب کرنا چاہئے۔

ایکناتھ شندے نے کہا کہ ’’ ملک کی تاریخ میں کبھی کسی نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن جیسےآئینی اداروں پر مورچہ نہیں نکالا ہے۔‘‘ ایکناتھ شندے نے ان مورچوں اور مظاہروں کو جمہوریت اور آئین کی توہین قرار دیا۔

انتخابات ہارنے پر آئینی اداروں پر عدم اعتماد

ایکناتھ شندے نے کہا کہ اپوزیشن جب بھی انتخابات ہارتی ہے یا ان کی مرضی کے فیصلے نہیں آتے تو وہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جیسے ملک کے اعلیٰ اور خودمختار آئینی اداروں پر سوال اٹھانا شروع کر دیتی ہے۔ راہل گاندھی کو روڈ شو کرنے کے بجائے عدالت میں پٹیشن داخل کرنا چاہئے تھا اور یہی چیف جسٹس نے بھی کہا۔

یہ بھی پڑھئے: روپے میں اتار چڑھاؤ کم کرنے کے لیے آر بی آئی مسلسل اقدامات کرتا رہے گا

راہل پر دہرے معیار کا الزام

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک طرف وہ آئین کی کاپی ہاتھ میں لے کر گھومتے ہیں اور دوسری طرف سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن جیسے آئینی اداروں کی تذلیل کرتے ہوئے سڑکوں پر مورچہ نکالتے ہیں۔ یہ ان کا دہرا معیار اور جمہوریت مخالف رویہ ہے۔ مورچہ میں کئی غیر ملکی طاقتوں کا تعاون معلوم ہو رہا ہے جو ملک کے لئے خطرناک ہے۔‘‘

پردیپ پورنیکر کے قتل کیس کی غیر جانبداری سے جانچ ہوگی

تھانے میں شیو سینا(ادھو ) کے وارڈ صدر پردیپ پورنیکر کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور دردناک قرار دیا ہے۔اس معاملے اور ان کی اپنی جماعت کی سابق میئر میناکشی شندے اور ان کے شوہر راجیندر شندے پر لگائے گئے الزامات پر بات چیت کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہاکہ’’ اس معاملے  کی غیر جانبداری سے جانچ ہوگی اور خاطیوں کو سزا بھی دی جائے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK