Inquilab Logo

ہیمنت سورین کا بی جے پی کوخود پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات ثابت کرنے کا چیلنج

Updated: February 05, 2024, 3:00 PM IST | Jharkand

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی کو خود پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات ثابت کرنے کا چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بی جے پی کو چیلنج ہے کہ اگر وہ مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت کرتی ہے تو میں سیاست سے استعفیٰ دے دوں گا۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں جے ایم ایم لیڈر کوحراست میں لیا ہے۔

Hemant Soren. Photo: INN
ہیمنت سورین۔تصویر: آئی این این

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو ثابت کرے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کے ثابت کئے گئے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ خیال رہے کہ جے ایم ایم کے لیڈر نے اپنے جانشین چمپئی سورین کی جانب سے چلائی گئی اعتماد کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کو یہ بھی چیلنج کیا کہ بی جے پی کی جانب سے رچی گئی سازش کے بعد راج بھون نے ان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ جے ایم ایم کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر چمپئی سورین نے ۲؍ فروری کو جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہیمنت سورین کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے تحت گرفتار کیا تھا۔ ہیمنت سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد چمپئی سورین کا نام اپنے جانشین کے طور پر تجویز کیا تھا۔ہیہمنت سورین نے کہا کہ میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو ثابت کرے۔ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو میں سیاست سے استعفیٰ دے دوں گا۔ یاد رہے کہ پی ایم ایل اے کورٹ نے ہیمنت سورین کو اعتماد کی تحریک میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔انہوں نے پی ایم ایل اے کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ہیمنت سورین نے بی جے پی کے حوالے سے مزید کہا کہ بی جے پی جھارکھنڈ کی نو منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 
ای ڈی نے ہیمنت سورین کو کئی مرتبہ منی لانڈرنگ کیس کے تحت سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے آخری مرتبہ جے ایم ایم لیڈر کوجنوری میں سمن جاری کیا تھا اور انہیں ۲۹؍ یا ۳۱؍ جنوری کو طلب کیا تھا۔ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعداپوزیشن لیڈران نے بی جےپی کے اقتدار والی مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK