• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مانسون ۲۰۲۴ء: محکمہ موسمیات کے مطابق ۳۱؍ مئی تک مانسون کے کیرالا پہنچے کا امکان

Updated: May 16, 2024, 7:43 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بدھ کو پیش گوئی کی ہے کہ سالانہ جنوب مغربی مانسون کا ۳۱؍مئی کے آس پاس کیرالا تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق امسال چار مہینوں میں معمول سے زیادہ بارش کی امید ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بدھ کو پیش گوئی کی ہے کہ سالانہ جنوب مغربی مانسون ۳۱؍مئی کے آس پاس کیرالہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی نے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے موہاپاترا کے حوالے سے کہا کہ ’’ یہ قبل از وقت نہیں ہے بلکہ عام تاریخ کے قریب ہے۔‘‘پی ٹی آئی کے مطابق کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد کی تاریخ گزشتہ۱۵۰؍سالوں میں وسیع پیمانے پر مختلف رہی ہے۔ ۲۰۲۳ءمیں، کیرالہ میں مانسون کا آغاز ۸؍جون کو درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سنیل چھیتری کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، آخری میچ ۶؍ جون کو

اپریل میں، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مانسون میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ تقریباً ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے کہ موسمیاتی ایجنسی نے موسم کے لیے اپنی طویل مدت کی پیش گوئی میں ’معمول سے زیادہ‘ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔محکمہ نے اپریل میں کہا تھا کہ ملک میں چار مہینوں کے دوران ۱۰۶؍فیصد بارش کی امید ہے۔ جو گزشتہ ۵۰؍ سالوں میں مانسون کے مہینے کی اوسط بارش ہے۔موسم عام طور پر جون میں شروع ہوتا ہے اور ستمبر تک رہتاہے۔موسمیاتی ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ شمال مغربی، مشرق اور شمال مشرق کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر تقریباً پورے ملک میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔لیکن ملک کے کچھ حصے مارچ اور اپریل میں شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہو گئے، جس سے پانی کے ذخائر خشک ہو گئےاور خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK