Inquilab Logo

ہندوستان اور پاکستان میں۲؍ارب سے زائد افراد پانی کی قلت کا شکار

Updated: October 08, 2021, 12:19 PM IST | Agency | Geneva

اقوام متحدہ نے پانی کی قلت سے متعلق رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان پانی کی قلت برداشت کرنے والے ممالک میں سب سے اوپر ہیں

Water scarcity in the subcontinent has made many green areas barren.Picture:INN
بر صغیر میں پانی کی قلت نے کئی سبزہ زاروں کو بنجر بنادیا ہے۔ تصویر: آئی این این

) اقوام متحدہ نے پانی کی قلت سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ان متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جہاں مجموعی طور پر۲؍ ارب۳۰؍کروڑ افراد پانی کے حصول میں دباؤ کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر ہر دو منٹ میں۵؍سال سے کم عمر کا بچہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماری سے مر جاتا ہے، ذیلی صحارائی افریقہ (سب صحارن افریقہ) میں عورتیں اور لڑکیاں سالانہ بنیادوں پر تقریباً ۴۰؍  ارب گھنٹے پانی جمع کرنے میں صرف کرتے ہیں، ہر۴؍میں سے ایک بیت الخلا تک رسائی سے محروم ہے جو مجموعی صحت اور صفائی کے لیے ایک اہم عنصر ہے۔ ’موسمیاتی خدمات کی ریاست ۲۰۲۱ء: پانی‘ کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ پانی تک ناکافی رسائی والے لوگوں کی تعداد ۲۰۱۸ء میں۳؍ ارب ۶۰؍کروڑ سے۲۰۵۰ء تک بڑھ کر۵؍ارب تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ ڈبلیو ایم او، بین الاقوامی تنظیموں، ترقیاتی ایجنسیوں اور سائنسی اداروں کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے سکریٹری جنرل پیٹیری تالاس نے کہا کہ ہمیں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے لیے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ رپورٹ میں ہندوستان  اور پاکستان دونوں کو۱۷؍ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا جہاں پانی کی قلت انتہائی زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی کچھ علاقوں میں انتہائی بارش کا باعث بھی بن رہی ہے جہاں ان کے پاس بعد میں استعمال کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اور ہندوستان اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جنہیں غیر متوقع بارش کی وجہ سے ۲۰۲۰ء۔ ۲۰۲۱ء میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی علاقوں کو خاص طور پر۲۰۲۰ء میں بری طرح متاثر کیا، پاکستان  کے حالات بھی اتنے ہی خراب تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پورے برصغیر میں انتہائی بارش سے نیپال، پاکستان اور ہندوستان میں بڑے پیمانے تباہی ہوئی ہے، لاکھوں بے گھر ہوئے اور سیکڑوں ہلاک ہوئے ہیں۔ تیل سے مالا مال ریاست قطر دنیا کا سب سے زیادہ پانی سے محروم ملک ہے جس کے بعد لبنان، اسرائیل، ایران، اردن، لیبیا، کویت، سعودی عرب، اریٹیریا، متحدہ عرب امارات، سان مارینو اور بحرین ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان بالترتیب  ۱۳؍ویں اور۱۴؍ ویں نمبر پر آتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے بعد عمان، ترکمانستان اور بوٹسوانا کا نام شامل ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیا (۸۰؍ فیصد)، اس کے بعد جنوبی ایشیا (۷۸؍فیصد) اور مغربی ایشیا ( ۶۰؍فیصد) پانی کے زیادہ دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا ان ذیلی علاقوں میں سے ایک ہے جہاں عالمی سطح پر پانی کا سب سے زیادہ دباؤ ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK