• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی میں ملک کے پہلے’’میوزیکل روڈ‘‘ کا ڈرائیور لطف رہے ہیں

Updated: February 13, 2026, 11:37 AM IST | Mumbai

گزشتہ روزعروس البلاد کے انجینئرنگ مارویل کوسٹل روڈ پر وزیر اعلیٰ فرنویس نے میوزیکل روڈ کا افتتاح کیا تھا۔ محض ۲۴؍ گھنٹوں میں یہ روڈ اتنا مشہور ہوگیا کہ یہاں سے گزرتے ہوئے بیشتر ڈرائیورس اس کا لطف لے رہے ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

گزشتہ روزعروس البلاد کے انجینئرنگ مارویل کوسٹل روڈ پر وزیر اعلیٰ فرنویس نے میوزیکل روڈ کا افتتاح کیا تھا۔ محض ۲۴؍ گھنٹوں میں یہ روڈ اتنا مشہور ہوگیا کہ یہاں سے گزرتے ہوئے بیشتر ڈرائیورس اس کا لطف لے رہے ہیں۔ چونکہ ہنگری کی ٹیکنالوجی سے اسے یہاں نصب کیا گیا ہے اس لئے اس کے تعلق سے تجسس بھی بہت زیادہ ہے۔ بہت سے ڈرائیور یہاں گاڑی کی رفتار تھوڑی دھیمی کرکے بھی جے ہو گانے کا لطف لیتے ہوئے گزر ہے ہیں۔ واضح رہے کہ میوزیکل روڈ یا میلوڈی روڈ کا خیال نیا نہیں ہے اور نہ یہ تجربہ بہت نیا ہے لیکن اس سے ڈرائیوروں کیلئےسڑک پربورنگ سفر بھی پُرلطف بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرین مسافروں کا قیمتی سامان لوٹنے والی ’پھٹکاگینگ‘ کوپکڑنے کیلئے ریلوے پولیس کوشاں

اس سے قبل ایسے تجربات یورپ کے کئی ممالک میں جن ہنگری بھی شامل ہے ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا اور جاپان میں بھی ایسے ہی روڈ ہیں جہاں پر گاڑی گزرنے پر موسیقی یا کوئی مشہور نغمہ سنائی دیتا ہے۔ جاپان میں خاص طور پر اس کے ساحلی علاقوں ہکائیڈو اور گنما کے متعدد روڈس اسی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جہاں پر گاڑی کے ڈرائیورس کو مقامی زبان کا کوئی نہ کوئی گیت سننے کو ملتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK