Inquilab Logo

ضلع ناگپور میں سونے کی کان موجود ہے ، جیو لوجیکل سروے آف انڈیا کا انکشاف

Updated: December 06, 2022, 12:21 PM IST | nagpure

ناگپور کے مغربی بلاک کے پرسوڈی علاقے میں سونے کے ذخائر کا پتہ لگایا گیا ہے، اس سے قبل چندر پور میں بھی زیر زمین سونے کے ذخائر کا انکشاف کیا گیا تھا

The presence of two blocks of gold has also been discovered in Manjhari and Bamini areas of Chandrapur district. (File Photo)
چندر پور ضلع کے منجھری اور بامنی علاقوں میں بھی سونے کے دو بلاک کی موجودگی کا پتہ چلا ہے ۔(فائل فوٹو)

گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے دو اضلاع میں سونے کی کانوں کی دریافت کی معلومات منظر عام پر آئی تھیں۔ اس دوران اب ناگپور ضلع میں سونے کے ذخائر ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ تازہ اطلاع جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے  دی ہے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے ناگپور ضلع کے مغربی بلاک کے پرسوڈی علاقے میں سونے کے ذخائر کا اندازہ لگایا ہے۔جی ایس آئی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، سونے کی  دیگر کانیں ضلع کے پرسوڈی سمیت کٹالی، ماروپار اور بھنڈارا اضلاع میں بھیم سین قلعہ کے اطراف پہاڑ بھی موجود ہیں۔جی ایس آئی نے پرسوڈی علاقے میں ایک تفصیلی سروے کیا۔ اس سروے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے اس سروے میں  ناگپور ضلع میں قیمتی دھات کا بڑا ذخیرہ  موجود ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ بھیواپور کے علاقے میں سونے کے ذخائر ہونے کا امکان ہے لیکن جی ایس آئی نے حکومت پر اس کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔
 ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے ابھی تک سروے رپورٹ کو سنجیدگی سے نہیں لیا  تھا لیکن اب کچھ ہلچل بڑھنے کا امکان ہے۔جی ایس آئی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی حکومت کو یہاں کھدائی کروانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ لیکن ریاستی حکومت نے  اس رپورٹ پر توجہ دینے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔اس سے قبل چندر پور ضلع کے منجھری اور بامنی علاقوں میں سونے کے دو بلاک ملے تھے۔ مہاراشٹر میں سونے کی کانوں کے موجود ہونے کاذکر ممبئی کے تاج ہوٹل میں سرمایہ کاروں کے ساتھ  ایک میٹنگ میں بھی کیا گیا تھا۔حکومت اب سونے کی کان کنی کے معاملے میں سنجیدہ نظر آرہی ہے۔اس کیلئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سرگرمی دکھائی ہے۔بتا دیں کہ ہندوستان میں سونا بڑی تعداد میں استعمال ہوتا ہے لیکن سونے کی کانیں بہت زیادہ نہیں پائی جاتیں۔ ہندوستان میں شادی بیاہ، دیوالی، دھنتیرس اور دیگر رسومات اور تہواروں  کے موقع پر سونا بڑی مقدار میں خریدا جاتا ہے۔  اسی سبب سونا درآمد کرنے میںملک کا بہت پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر میں سونے کی کان کا دریافت ہونا یا اس موجود ہونے کا ا شارہ کافی  مثبت خبر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK