Inquilab Logo

ناگپور: این آئی اے کی ٹیم کا شطرنجی پورہ میں چھاپہ

Updated: March 24, 2023, 10:00 AM IST | nagpure

’جماعت رضا مصطفیٰ‘ نامی تنظیم کے خلاف کارروائی ،غلام مصطفیٰ نامی شخص کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ ،ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ،بڑی مسجد کے علاقے میںدیگر دوافراد سے بھی تفتیش ،مقامی لوگوں کے مطابق این آئی اے غلط فہمی کاشکار ہوئی ہے

Nagpur`s checkered area where the NIA team reached Ali Al-Sabah. (File Photo)
ناگپور کا شطرنجی پورہ علاقہ جہاں این آئی اے کی ٹیم علی الصباح پہنچی تھی ۔(فائل فوٹو)

این آئی اے کی ٹیم نے جمعرات کو کو علی الصباح ناگپور کے شطرنجی پورہ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ این آئی اے کی ٹیم نے ملک  مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ’جماعت رضا مصطفیٰ‘ نامی تنظیم کے خلاف یہ کارروائی کی ہے اور اس کے ایک کارکن غلام مصطفیٰ کا سراغ لگایا ہے۔ این آئی اے کو شبہ ہے کہ غلام مصطفیٰ ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھا ا ور  ان سےوہاٹس ایپ پر چیٹنگ کرتا  تھا۔ اسی سلسلے میں۲۳؍ مارچ کو این آئی اے کی  ٹیم ناگپور میں کارروائی کے لئے داخل ہوئی۔
  دہلی سے این آئی کے ۲۰؍ افسران اور ملازمین کی ایک ٹیم صبح تقریباً۴؍ بجے ناگپور کے شطرنجی پورہ علاقے میں واقع بڑی مسجد کے علاقے میں داخل ہوئی۔ٹیم نے غلام مصطفیٰ نامی شخص کی تلاش شروع کر دی۔ این آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ وہ اسی بڑی مسجد کے علاقے میں کرائے پر رہتا ہے۔ این آئی اے کو اطلاع تھی کہ غلام مصطفیٰ جماعت رضا مصطفیٰ کے ذریعے کچھ تخریبی سرگرمیاں  انجام دینے کی کوشش میں تھا۔
  این آئی اے نے اس کے علاوہ احمد رضا اور اختر رضا  نامی دو افراد سے بھی اسی بڑی مسجد علاقے میں پوچھ گچھ کی۔ اس چھاپے کے دوران ناگپور پولیس کی کرائم برانچ کے افسران اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
 مقامی افرادکا کیا کہنا ہے ؟
 ادھر مقامی باشندے اس حوالے سے مختلف معلومات دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک مقامی نوجوان نے۲۰۱۷ء کے آس پاس  پڑوسی ملک کے کسی ’مولانا ‘سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔ این آئی اے کے پاس اس کے کچھ ثبوت اور ویڈیو تھے لیکن اس نوجوان نے کہیں بھی ملکی مفادکو نقصان پہنچانے کا کام نہیں کیا ہے۔مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ این آئی اے کو غلط فہمی ہوئی ہے۔اس دوران این آئی اے کی کارروائی تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی۔ صبح ۸؍ بجے تک این آئی اے ٹیم کی تلاشی مہم جاری رہی۔ فی الحال دونوں کو نوٹس دینے کے بعد ٹیم واپس آگئی ہے۔ این آئی اے نے اس بارے میں کوئی سرکاری معلومات نہیں دی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات تھی۔کچھ ذرائع کا کہنا ہےکہ این آئی اے کی ٹیم نے مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی اور ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔
 دوسری جانب، ذرائع کے مطابق ، این آئی اے کے حکام  نے دعویٰ کیا ہےکہ  پڑوسی ملک میں   ’غزوہ ہند‘  نام سے واٹس ایپ گروپ  بنایاگیا ہے جس میں  ہندوستان   اور پاکستان کے علاوہ اور یمن  اور کچھ دیگر ممالک سے بھی کئی افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

nagpur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK