آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے بینر تلے جمعہ کو جے پور میں جین زی رائزنگ ٹور کے تحت ایک عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آئیسا کی طلبہ لیڈرنیہا بورا اور انڈین یوتھ کانگریس کی گرمیہر کور نے خطاب کیا۔
EPAPER
Updated: August 15, 2026, 10:40 AM IST | Agency | Jaipur
آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے بینر تلے جمعہ کو جے پور میں جین زی رائزنگ ٹور کے تحت ایک عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آئیسا کی طلبہ لیڈرنیہا بورا اور انڈین یوتھ کانگریس کی گرمیہر کور نے خطاب کیا۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے بینر تلے جمعہ کو جے پور میں جین زی رائزنگ ٹور کے تحت ایک عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آئیسا کی طلبہ لیڈرنیہا بورا اور انڈین یوتھ کانگریس کی گرمیہر کور نے خطاب کیا۔ دونوں نے مرکزکی پالیسیوں، تعلیم، روزگار اور طلبہ تحریکوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں این ٹی اے کو ختم کرنے، نئی تعلیمی پالیسی واپس لینے اورطلبہ پر لاٹھی چارج اور کارروائی کے معاملے میں امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ انڈین یوتھ کانگریس کی کارکن گرمیہر کور نے کہا کہ اس معاملے میں تنظیم کی دو اہم مانگیں ہیں۔ پہلی یہ کہ سپریم کورٹ پورے واقعے کا ازخود نوٹس لے اور اس بات کی جانچ کرے کہ ۲۰؍ جولائی کو دہلی میں حقیقتاً کیا ہوا تھا۔ دوسری مانگ مرکزی وزیر داخلہ کے استعفے کی ہے۔آئیسا کی صدر نیہا بورا نے کہا کہ جب تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبے کو لے کر جنتر منتر پر جدوجہد شروع کی گئی تھی تو بڑی تعداد میں نوجوان اس تحریک میں متحد ہوئے تھے، اس کے باوجود تعلیمی نظام میں مطلوبہ اصلاحات نہیں ہوئیں۔ انہوں نے ایک بار پھر این ٹی اے کو ختم کرنے اور نئی تعلیمی پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان مسائل پر ابھی ایک طویل جدوجہد باقی ہے۔نیہا بورا کے مطابق نوجوان نسل میں حکومت کے خلاف بہت زیادہ غصہ ہے اور اس کے پیچھے بے روزگاری، تعلیمی نظام کی خرابیاں اور دیگر مسائل ہیں۔ یہاں نیہا بورا نےراجستھان کے طلبہ کے مسائل پر بھی گفتگو کی اور انہیں بھی تحریک میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔