حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا گیا، تمام ۱۴؍ زخمیوں کا علاج جاری،۲؍ کی حالت نازک۔
EPAPER
Updated: October 10, 2026, 4:02 PM IST | Agency | Kathmandu
حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچایا گیا، تمام ۱۴؍ زخمیوں کا علاج جاری،۲؍ کی حالت نازک۔
نیپال کے ضلع کاسکی میں پوکھرا شہر کے قریب جمعہ کی صبح ایک اسکول بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں۴؍ طلبہ سمیت ۵؍ افراد کی موت ہو گئی جبکہ ۱۴؍افراد زخمی ہو گئے۔ضلع کاسکی پولیس دفتر کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کالیکا بورڈنگ اسکول کی بس طلبہ کو لے کر واپس آ رہی تھی۔ بس میں مجموعی طور پر۱۹؍ افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر طلبہ تھے۔اسپتال میں مردہ قرار دیئے گئے ۵؍ افراد میں سے۴؍ کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان میں ممتا تیواری (۱۵)، اسیم کندیل(۱۳)، شوبھیچھا تیواری(۱۵) اور ایک طالب علم کے والد بابورام تیواری(۶۵) شامل ہیں۔ تقریباً۱۵؍ سالہ ایک دیگر طالبہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کینسرکی دواؤں پرمنافع کی حد مقرر ہوگی،۷۰؍ فیصد سستی ہوسکتی ہیں
حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج کے لئے ویسٹرن ریجنل اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام ۱۴؍ زخمیوں کا علاج جاری ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ شدید زخمی۱۶؍ سالہ اشمی کندیل کو انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ اس سلسلےمیں ضلع کاسکی پولیس دفتر کے ترجمان بیرندر پاسوان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔