Inquilab Logo

گڈکری نے ۲۵؍ہزار کروڑ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

Updated: March 12, 2024, 9:25 AM IST | Agency | New Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جھارکھنڈ میں ۲۵۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ 

Nitin Gadkari. Photo: INN
نتن گڈکری۔ تصویر : آئی این این

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جھارکھنڈ میں ۲۵۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ 
 نتن گڈکری نے ٹویٹ کیاکہ ’’جن پروجیکٹوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ان میں توپودانا سے کنڈیابارٹولی سیکشن تک۴؍ لین کی تعمیر بشمول کھنٹی بائی پاس، بیرو سے کھونٹی سیکشن کو چوڑا اور اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ بیرو سے کھونٹی سیکشن کی تعمیر سے ٹریفک میں آسانی ہوگی اور آس پاس کے علاقوں کی ترقی کو فروغ ملے گا۔ کھنٹی بائی پاس کی تعمیر سے مقامی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی جس سے خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔ ‘‘
 انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی جس سے آلودگی میں کمی آئے گی۔ جدید اور اعلیٰ معیار کی سڑکیں آسان اور محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنا کر معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں گی اور روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کریں گی۔ مرکزی وزیر نے کہا’’دو قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد مرکزی وزیر ارجن منڈا، سینئر لیڈر کریا منڈا، بی جے پی ایم پی سدرشن بھگت، ایم پی سنجیو سیٹھ اور دیگر معززین کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رکھا گیا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK