Inquilab Logo

ششماہی امتحان سےمتعلق گائیڈ لائن نہیں، اسکول تذبذب کا شکار

Updated: October 22, 2020, 5:22 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کچھ اسکول آن لائن تو کچھ اسکول آف لائن امتحان منعقد کروارہے ہیں،پریشاینوں کے سبب والدین اور طلبہ فکرمند

Exam - Pic : INN
طلبہ امتحانات کے تعلق سے فکرمند ہیں کہ آن لائن امتحان ہوگا یا آف لائن

ریاستی محکمۂ ٔتعلیم نے ششما ہی امتحان سےمتعلق واضح گائیڈ لائن جاری نہیں کی ہےجس سے اسکول انتظامیہ شش و پنج میں مبتلا ہے۔کچھ اسکول آن لائن توکچھ اسکول والدین کے ذریعے آف لائن طریقہ کار سے امتحان منعقد کر رہےہیں۔ متعدد اسکولوں میں مختلف وجوہات سے ان دونوںطریقوں سے امتحان منعقد نہیں ہوپارہے ہیں۔ جس سے والدین ، طلبہ اور اساتذہ فکر مند ہیں۔
 اس ضمن میں مہاراشٹر شکشک پریشد کے سیکریٹری شیوناتھ دراڈے نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ محکمہ ٔ  تعلیم کی جانب سے ششماہی امتحان منعقدکرنے سےمتعلق واضح گائیڈ لائن جاری نہیں کئے جانے سے اسکولوںمیں تذبذب ہے۔کچھ اسکولوں میں والدین کےذریعے جوابی شیٹ جمع کرنے کیلئے کہا گیا ہےجو کووڈ۱۹؍ کے تناظر میں انتہائی تشویشناک ہے۔ اب بھی بیشتر طلبہ اپنے گائوںمیں ہیں ۔ ایسے میں آن لائن تعلیم سےجڑنےمیںان طلبہ کو پریشانی ہورہی ہے۔کیونکہ کہیں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے تو کسی بچے کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے۔جوبچے آن لائن پڑھائی نہیں کرپارہےیںا نہیں آن لائن امتحان دینےمیں اورزیادہ پریشانی ہوسکتی ہے۔متعدد اسکول گوگل فارم اور کچھ دیگرویب سائٹس کے ذریعے امتحان منعقد کر رہےہیں۔بیشتر طلبہ آن لائن امتحان کیلئےٹیکنالوجی سے واقف نہیں ہیں۔اس لئے انہیں دقت آرہی ہے۔ اس تعلق سےہم نےمحکمۂ تعلیم کو مکتوب روانہ کیا ہے اور ان مسائل کا حل نکالنےکی درخواست کی ہے۔‘‘

بھیونڈی:آن لائن امتحانات سے متعلق حکمت عملی واضح کرنے کا مطالبہ

یہاں تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی شکشن کرانتی سنگٹھن نامی تنظیم نے آن لائن تعلیم کو بچوںکیلئے بہتر لیکن آن لائن امتحان کو معاشی طور سے پریشان خاندانوںکے طلباء کو احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سنگٹھن نے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم پیش کرکے انتباہ دیا ہے کہ اگر آن لائن امتحان سے محروم طلبا کے مستقبل کے بارے میں کوئی مثبت فیصلہ نہیں کیاگیا توہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے ساتھ ہی والدین کے ساتھ مل کر زبردست احتجاج کریںگے۔ تنظیم نےمحکمہ تعلیم سے آن لائن امتحان لینے کے تعلق سے وضاحت پیش کرنے کو بھی کہا ہے۔’شِکشن کرانتی سنگٹھن‘ کے ریاستی سکریٹری سُدھیر گھاگس،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر شاہجہامولانااور گیانیشورگوساوی نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرانل سابلے سے ملاقات کرکےاس ضمن میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہیں میمورنڈم پیش کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK