Inquilab Logo

ٹیسٹا سیتلواد کو کینیڈا کی یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری

Updated: June 24, 2020, 9:52 AM IST | Agency | New Delhi

کینیڈاکے شہر وینکوور میں واقع یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا نے مشہور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑکو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ۱۷؍منتخب عالمی شخصیات میں شامل ہیں

Teesta Setalvad - Pic : INN
ٹیسٹا سیتلواد ۔ تصویر : آئی این این

کینیڈاکے شہر وینکوور میں واقع یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا نے مشہور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑکو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے  نوازا ہے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ۱۷؍منتخب عالمی شخصیات میں شامل ہیں۔یونیورسٹی آف برٹش کولمبیاانہیں اعزاز سے سرفراز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تیستا سیتلواڈ شہری حقوق کی سرگرم کارکن ، مصنف اورہندوستان میں ایوارڈ یافتہ صحافی ہیںجنہوں نے گجرات قتل عام متاثرین کو انصاف دلانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے انسانی حقوق اور قانون کے شعبہ میں کام کرتے ہوئے ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں اکثریت پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کو بے نقاب کیا ہے۔وہ خواتین کے حقوق،مذہبی اقلیتوں اور قبائلیوں کے حقوق کے سلسلہ میں بھی کافی سرگرم رہی ہیں۔‘‘ کورونا کی وبا کی وجہ سے امسال ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے کے بجائے اس کا اعلان آن لائن کیا گیا ہے۔   یونیورسٹی آف برٹش کولمبیاسے ڈاکٹریٹ کا اعزاز ملنے پرسیتلواد نے کہا ہے کہ’’یہ میرے لئے انکساری اور چیلنج دونوں ہی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’موجودہ ہندوستان میں چیلنج کافی بڑا ہے اورمیں امید کرتی ہو ں کہ ہم سب توقعات پر پورا اتریں گے۔میں اپنے والد کی کمی محسوس کررہی ہوں جنہوں نے انسانی حقوق کے تئیں عزم کیلئے میری سرپرستی کی‘‘۔

canada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK