Inquilab Logo Happiest Places to Work

 مودی سرکار کو پٹخنی دیکر اپوزیشن کے حوصلے بلند

Updated: April 18, 2026, 7:31 AM IST | New Delhi

راہل اور پرینکا نے کہا: ہم نے آئین پر حملے کو ناکام بنا دیا، کیجریوال نے’مودی سرکار کی اُلٹی گنتی کا آغاز‘ قرار دیا، مہواموئترا نے ’تاریخی دن‘ بتایا

NDA women MPs protest against the failure of the Constitutional Amendment Bill
این ڈی اے کی خاتون اراکین پارلیمان آئینی ترمیمی بل کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے

خواتین کے ریزرویشن کے نام پر آئین میں ترمیم کر کے پارلیمنٹ کی سیٹیں بڑھانے کی مودی سرکار کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد اپوزیشن کے حوصلے بلند ہیں۔ راہل گاندھی  اور پرینکا گاندھی نے جہاں اسے ’’آئین پر ہونےوالے حملے کی ناکامی‘‘ قرار دیا ہے تو وہیں  اروند کیجریوال نے  اسے مودی سرکار کی الٹی گنتی کے آغاز  سے تعبیر کیا ہے۔ ٹی ایم سی کی مہوا موئترا نے  لوک سبھا میں مودی سرکار کی اس  پہلی ناکامی کو ’’تاریخی دن ‘‘ بتایا ہے جبکہ  ڈی ایم کے کے سربراہ اور تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم  کے اسٹالن   کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ’’ ۲۳؍ اپریل کو ہم دہلی کا غرور اور اس غرور کی حمایت کرنے والے غلاموں کو ہرائیں گے۔‘‘   تمل ناڈو میں  ۲۳؍ اپریل کو اسمبلی الیکشن  کیلئے ووٹنگ ہے۔ 
راہل ، پرینکا  اور دیگر لیڈروں کا اظہار اطمینان
 لوک سبھا میں ۱۳۱؍ ویں آئینی ترمیمی بل کی ناکامی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’ہم نے آئین پر ہونےوالے حملے کو ناکام بنادیاہے۔یہ خواتین ریزرویشن بل نہیں تھا،  ہندوستان کے سیاسی ڈھانچے کو بدلنے کی کوشش تھی ۔‘‘ پرینکا گاندھی  نے کہا کہ’’ یہ ہماری جمہوریت اور ملک کی یکجہتی کی  بڑی جیت ہے۔ یہ آئین پر حملہ تھا اور ہم نے اسے ناکام بنا دیا۔‘‘ششی تھرور نے کہا کہ’’ ہم خواتین ریزرویشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں  تاہم اسے  پارلیمانی حلقہ بندی  سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔‘‘  عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ’’یہ مودی جی کے غرور کی ہار  ہے۔ مودی سرکار کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ ‘‘
تمل ناڈو نے دہلی کو ہرا دیا:اسٹالن 
  تمل ناڈو کے  وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پارلیمانی حد بندی کا بل پاس کرانےمیں مودی سرکار کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمل ناڈو نے مقابلہ کیا اورفتح حاصل کی، تمل ناڈو نے دہلی کو ہرادیا۔‘‘ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ’’جنوبی ہند نے متحد ہوکر آواز بلند کی اور اس کی آواز سنی گئی، جمہوریت بچ گئی۔‘‘ ٹی ایم سی کی مہوا موئترا نے کہا کہ ’’متحد اپوزیشن نے  بدنیتی کے ساتھ پیش کئے گئے غیر قانونی  آئینی ترمیمی بل کو ناکام بنا دیاجسے خواتین ریزرویشن کی آڑ میں پیش کیاگیاتھا۔ یہ تاریخی  دن  ہے۔‘‘

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK