Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپورمیں ودھان بھون کی سیڑھیوں پر اپوزیشن کا احتجاج

Updated: December 14, 2023, 9:49 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

’مودانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ‘ کا بینراورپلے کارڈز لے کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

Opposition members are protesting against the government for awarding the Dharavi Development Project to Adani.
دھاراوی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اڈانی کو دینے پر اپوزیشن کے اراکین حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ (تصویر: انقلاب)

دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کے معاملے میں سرمائی اجلاس کے دوران بدھ کومقامی رکن اسمبلی ورشا گائیکواڑ کے ساتھ مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا ا ور دھاراوی کے مکینوں کو ڈرانے دھمکانے پر  برہمی کا اظہار کیا ۔ مظاہرین بینر بھی لئے ہوئے تھے جس پر ’ مودانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ‘‘ لکھا ہوا تھا۔
  ا س سلسلے میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈ رامباداس دانوے نے بتایا کہ دھاراوی اور اس کی چھوٹی صنعتوں کو بچانے کیلئے  مہاوکاس اگھاڑی کےاراکین اسمبلی حکومت کو دونوں ایوانوں میں گھیریں گے۔انہوں نے یہ سنگین الزام بھی لگایا کہ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ٹینڈر پر دستخط کئے اور دھاراوی پروجیکٹ کو اڈانی کے جیب میں ڈالنے کی کوشش کی  جبکہ حکومت کے کھاتوں کے قلمدانوں میں تبدیلی کی گئی تھی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ’’ دھاراوی پروجیکٹ میں ٹی ڈی آر گھوٹالہ ہوا ہے۔ ایک سوال ہے کہ یہ حکومت عوام کیلئےکام کر رہی ہے یا اڈانی کیلئے؟ جس طرح مرکز کی طرف سے اڈانی کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، یہ مہاراشٹر کی غدار حکومت بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دانوے نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ دھاراوی کے مکینوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گی۔
  اس ضمن  میں دھاراوی کی رکن اسمبلی اور ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ’’دھاراوی کے شہریوں کو مکانات خالی کرانے کیلئے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ اس کیلئے چند انکاؤنٹر اسپیشلسٹ اور سابق سینئر پولیس انسپکٹر جن کا وہاں سےکوئی تعلق نہیں ہے ،وہ لوگوں کو فون کر کے دھمکا رہے ہیں۔ جس دن مَیں نے ایوان اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا تھا، اس دن سے غنڈہ گردی اور بڑھ گئی ہے۔ رات میں ۳؍  بجے لوگ سروے کرنے آرہے ہیں۔ اس طرح شہریوںکو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم عوام کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

nagpur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK