Inquilab Logo

انل دیشمکھ کی درخواست ضمانت پر منگل سے جرح شروع کرنے کا حکم

Updated: December 03, 2022, 9:36 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

عدالت نے سابق وزیر داخلہ کی طبی بنیادوں پر فوری طور پر سماعت شروع کرنے کی اپیل کو درست قرار دیا اور ۶؍ دسمبر سے جرح کی ہدایت دی

Anil Deshmukh has been in jail for more than a year and a half (file photo).
انل دیشمکھ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جیل میں بند ہیں( فائل فوٹو)

بدعنوانی کے الزام میں جیل میں قید سابق ریاستی وزیر داخلہ کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی جس کے بعد وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں جہاں امکان ہے کہ ان کی درخواست پر منگل سے سماعت شروع ہو جائے۔  میں سابق ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نےبامبےہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی ہے ۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت کے دوران جہاں سابق وزیرکے وکیل نے بڑھتی عمر اور مختلف عارضہ میں مبتلا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت پر جلد سے جلد سماعت کی  اپیل کی ۔ وہیں ہائی کورٹ نے بھی ایجنسی کو طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کو منظور کئے جانے پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔ 
 دوران سماعت انل دیشمکھ کے  وکیل وکرم چودھری نے بامبے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے جسٹس ایم ایس کارنک سے کہا کہ ’’میرے موکل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مختلف عارضہ میں مبتلا ہیں اور موذی مرض کا شکار بھی ہیں انہیں خصوصی توجہ اور بہتر طبی سہولت کی سخت ضرورت ہے اس لئے جلد سے جلد ان کی درخواست پر شنوائی کی جائے اور انہیں طبی بنیادوں پر راحت دی جائے ۔ ‘‘ اسی درمیان وکیل استغاثہ انل سنگھ نے کہا کہ ’’ اگر ضمانت کی درخواست طبی بنیادوں پر داخل کی گئی ہے ، تو ایجنسی کو چاہے تھا کہ طبی جانچ سے متعلق تازہ رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کرتی ۔ یہی نہیں دفاع کو ضمانت کی درخواست کیساتھ طبی   رپورٹ منسلک کرنا چاہئےتھا ۔ وکیل نے کہا کہ  حالانکہ انہیں تمام طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اسلئے میڈیکل رپورٹ کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ہے اسکے باوجود نئی طبی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد استغاثہ اس ضمن میں اپنے رائے دے سکے گا ۔ فریقین کی جرح سننے کے بعد سنگل بنچ کے جسٹس ایم ایس کارنک نے کہا کہ ’’ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ طبی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اور میرٹ پر اس معاملہ میں  سماعت ہونی چاہئے۔ ایجنسی بھی طبی بنیادوں پر دی جانے والی درخواست پر بھی غور کرے ۔‘‘کورٹ نے اپیل پر  سماعت کیلئے دفاعی وکیل کی تیار ی کی بابت پوچھا تو  انہوںنےسماعت پر آمادگی ظاہر کی ۔ کورٹ نے انل دیشمکھ کی درخواست پر ۶؍ دسمبر کو جرح شروع کرنے کی ہدایت دی اور سماعت کو ملتوی کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK