Inquilab Logo

اوبر کیئر کے ذریعے پہلے ہی سال ۹۰؍ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کو فائدہ پہنچا

Updated: February 21, 2020, 12:25 PM IST | Agency | New Delhi

ایپ پر مبنی ٹیکسی مشہور سروس کمپنی اوبر نے پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ اس نے ڈرائیور ویلفیئر پروگرام `اوبر کیئر کے ذریعے پہلے سال میں ۹۰؍سے زیادہ ڈرائیوروں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

اوبر کیئر ۔ تصویر : آئی این این
اوبر کیئر ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ایپ پر مبنی ٹیکسی مشہور سروس کمپنی اوبر نے  پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ اس نے ڈرائیور ویلفیئر پروگرام `اوبر کیئر کے ذریعے پہلے سال میں ۹۰؍سے زیادہ ڈرائیوروں کو فائدہ پہنچایا ہے۔۲۰۱۸ء میں لانچ  کئے گئے `اوبر کیئر  سے ہزاروں ڈرائیوروں کو لائف انشورنس، فیملی ہیلتھ انشورنس اور مائیکرو لون وغیرہ کی سہولت فراہم ہوئی جس سے انہوں نے بھرپور فیض اٹھایا اور کمپنی کو بھی اس کا فائدہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مطابق  دہلی، بنگلور، ممبئی، حیدرآباد اور پونے میں اس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ تعداد میں ڈرائیوروں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ اوبر کی سروس  ملک کےدیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے اوروہاں کے ڈرائیوروں کو بھی اس کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے۔
  اس بارے میںاوبر ایشیا کے ہیڈ آف سینٹرل آپریشنز ایس اے پون ویش نے اوبر کیئر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ’’ہم  ڈرائیوروں کے ساتھ منسلک ہوکر ان کی زندگی میں بہتری لاتے رہیں گے۔ ‘‘
انہوں نے کہاکہ اوبر کیئر سے ہم نے ہزاروں ڈرائیوروں کو لائف  اور  ہیلتھ انشورنس، مالی تعاون، بچوں کی تعلیم اور طبی مشورہ فراہم اور علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی ۔مستقبل میں ہم اوبر کیئر کو اور بھی  زیادہ مضبوط کریں گے تاکہ اپنے  ڈرائیوروں کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔  پون  ویش نے کہا کہ آج تک مختلف شہروں کے ہزاروں ڈرائیوروں کو ۳۵؍ کروڑ سے زائد کا مائیکرو لون دیا جاچکا ہے۔ 
  واضح رہے کہ اوبر نے ڈرائیوروں کو آئی او سی ایل کے تمام  پیٹرول پمپ پر پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی میں رعایت دینے کے لئے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اور پےٹي ایم کے ساتھ ساجھیداری کی ہے۔ اس کے تحت گزشتہ سال ہزاروں ڈرائیوروں کو ۳۸ء۷؍ کروڑ روپے کا فیول کریڈٹ دیا گیا ۔اس کے علاوہ اوبر نے مشہور ڈاکس ایپ کے ساتھ بھی معاہدہ کیا تاکہ ڈرائیوروں اور ان کے اہل خانہ کا علاج کا خرچ کم سے کم ہو اور جہاں ضرورت ہو  وہاں پر مختلف ٹیسٹ کا ریٹ بھی کم رکھا جاسکے۔ اس سے اوبر کے مطابق ۵۰؍ ہزار سے زائد ڈرائیورس نے براہ راست فائدہ اٹھایا جبکہ  ۲۰؍ ہزار ڈرائیورس نے ڈاکٹرس سے مفت مشورہ حاصل کیا۔ اس طرح سے اوبر کیئر ڈرائیوروں کی زندگی میں تبدیلیاں لا رہا ہے۔

uber Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK