Inquilab Logo

شہباز شریف نے دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا

Updated: March 04, 2024, 5:51 PM IST | Islamabad

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج پاکستان کے ۲۴؍ ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ صدارتی رہائش گاہ پر ایوان صدر کی تقریب کے دوران صدر عارف علوی نے شہباز شریف کو حلف دلایا ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے ہیں۔

Shahbaz Sharif giving a speech. Photo: PTI
شہباز شریف تقریر کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کے ۲۴؍ ویں وزیر اعظم کے طورپر حلف لیا ہے۔ صدارتی رہائش گاہ پر ایوان صدر پر ہونے والی تقریب میں پاکستان کے صدر آرف علوی نے شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا حلف دلایا۔ واضح رہے کہ یہ تقریب حلف برداری اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان مسلم لیگ اورپاکستان پیپلس نے اقتدار سنبھالنے کیلئےمتحدہ حکومت تشکیل دی تھی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے اس سے قبل اپریل ۲۰۲۲ء تا اگست ۲۰۲۲ء تک وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔
تقریب حلف برداری میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازاور دیگر پی ایم ایل این کارکنان نے شرکت کی ۔پی پی پی لیڈر اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔اتوار کو انہوں نے نئی منتخب شدہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے نعروں کے درمیان اکثریت حاصل کر لی تھی۔شہبازشریف جو اتفاق رائے سے پی ایم ایل اور پی پی پی کے امیدوار ہیں نے ۳۳۶؍ ممبر پارلیمان میں ۲۰۱؍ ووٹ سے اکثریت حاصل کی تھی۔ ۸؍ فروری کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی مکمل اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK