Inquilab Logo

بی جے پی کی اہم لیڈر پنکجا منڈے کے باغیانہ تیور برقرار مگر ابھی بی جے پی چھوڑنے سے انکار

Updated: October 26, 2023, 9:36 AM IST | beed

بیڑ کے ساور گاؤں میں دسہر ہ ریلی کے ذریعہ پنکجامنڈے کا طاقت کامظاہرہ، کہا: مجھ میں میرے والدگوپی ناتھ منڈے جی کا حوصلہ ہے

This picture of Dussehra Rally was posted by Pankaja Munde on Yx.
دسہر ہ ریلی کی یہ تصویر پنکجا منڈے نےا یکس پر پوسٹ کی۔

دسہر ہ کے موقع پر  پنکجا منڈے نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور ہمت نہ ہارنےکا عزم کیا۔ ریلی میں بی جے پی کی اہم لیڈر   پنکجا منڈے کے باغیانہ تیور میں کمی نہیں آئی  لیکن انہوں نے فوری طور پر بی جے پی   چھوڑنے سے انکارکردیا ہے ۔اس دوران انہوں نے اپنی وفاداری سے متعلق مخالفین کے الزامات کا جواب دیا اور  اس کی   وضاحت کی۔   
 بی جے پی کی قومی سیکریٹری پنکجا منڈے نے بیڑ ضلع کے ساور گاؤں میں دسہرے کے موقع پر ایک عوامی جلسے  سے خطاب کیا ۔  اس خطاب میں انہوںنے اپنی وفاداری کی وضاحت کرتے ہوئے  کہا، ’’ مجھ پر ہر دن الزام لگتے ہیں ، میری وفاداری پر سوال کیاجاتا ہے ۔ کچھ  لوگ کہتے ہیں کہ میں اس پارٹی میں جانا چاہتی ہوں ، کچھ کہتے ہیں کہ اس پارٹی میں جانا چاہتی ہوں ۔ کچھ یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ میر ی وفاداری مضبوط نہیں ہے، میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میری وفاداری اتنی کمزور اور گھٹیا نہیں ہے کہ میں کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو جاؤں ۔‘‘
    اس جلسےمیں پنکجا منڈے نے مر اٹھا ریزرویشن سے متعلق کہا، ’’  مراٹھا ریزر ویشن کے ساتھ ساتھ اوبی سی ریزرویشن کا بھی مسئلہ اہم ہے۔ ان مسائل پر حکومت کسی کو مایوس نہ کرے ، کسی کی امید نہ توڑے۔ریاستی حکومت سے عوام کو بہت امیدیں ہیں ۔‘‘
  انہوں نے یہ بھی کہا، ’’ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری ہے ،مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ مجھ میںکسی چیز کی کمی ہے، مجھ میں میرے والدگوپی ناتھ منڈے  جی کا حوصلہ ہے ۔ سب سے اہم ہے کہ میرے  لوگوں کو مجھ پر بھر وسہ ہے۔ ‘‘ 
 بیڑ کے  دسہرہ کے اس  روایتی جلسے میں پنکجا منڈے پیلی ساڑی پہنے  ہوئی تھیں۔ وہ ایک کھلی گاڑی میں  جلسے میں شریک ہونے  آئیں۔ اس جلسے میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور  مقامی افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK