میونسپل کمشنر ڈاکٹر منگیش چتلے کی ہدایت کے بعد یہاں کے وارڈ افسروں نے اپنی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی۔
EPAPER
Updated: October 16, 2026, 11:01 AM IST | Wasim Ahmed Patel | Panvel
میونسپل کمشنر ڈاکٹر منگیش چتلے کی ہدایت کے بعد یہاں کے وارڈ افسروں نے اپنی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی۔
میونسپل کمشنر ڈاکٹر منگیش چتلے کی ہدایت کے بعد یہاں کے وارڈ افسروں نے اپنی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی۔ پنویل ،کھار گھر، کامو ٹھے، ناؤ ڑا اور دیگر جگہوں پر بغیر اجازت لگائے گئے بینر ، اسٹال ،نرسری اورفٹ پاتھ پر ہاتھ گاڑیاں اور پان کی ٹپری اس طرح ۵۱۳؍ بینرس اور۲۰۵؍دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کاروائی کی گئی اور ان سے کل ۶؍ لاکھ۵۰؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ مہم ۵؍ اکتوبر سے۱۴؍ اکتوبر تک چلائی گئی جبکہ میونسپل ذرائع کے مطابق لوگوں کو اس سے پریشانی ہوتی ہے اور ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا تھا۔ اس کارروائی کا سلسلہ اب لگاتار جاری رہے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ غیر قانونی بینر نہ لگائیں اور نہ ہی فٹ پاتھ پر اسٹال لگائیں، جرمانہ سے بچیں۔ ائندہ ان کا سامان بھی ضبط کرلیا جائے گا۔