Inquilab Logo

پپو یادو اپنی پارٹی کے ساتھ کانگریس میں شامل

Updated: March 20, 2024, 11:43 PM IST | New Delhi

ملکارجن کھرگے کومودی حکومت کے خلاف مضبوط ترین آواز قراردیا

Pappu Yadav merged his party with Congress. (PTI)
پپو یادو نے اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کردیا ۔(پی ٹی آئی)

بہار کے معروف لیڈر پپو یادو کی قیادت والی جن ادھیکار پارٹی بدھ کو کانگریس میں ضم ہو گئی  ۔ پپو یادو ۵؍ بار لوک سبھا کے  رکن رہ چکے ہیں ۔کانگریس کے  بہار   امور  کے  انچارج موہن پرکاش، پارٹی کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا، بہار اسمبلی میں کانگریس لیڈر شکیل احمد نے بدھ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران  پپو یادو اور ان کے بیٹے سارتھک یادو کو کانگریس کے علامت والا اسکارف پہنا کر پارٹی کی  رکنیت  دلائی ۔پپو یادو کے ساتھ ان کے کئی حامی کانگریس میں شامل ہو گئے۔
 موہن  پرکاش نے پپو یادو کا اپنےحامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہونے پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے کانگریس مضبوط ہوگی اور بہار میں انڈیا  اتحاد بھی مضبوط ہوگا۔پپو یادو نے کہا کہ جن ادھیکار پارٹی خدمت، جدوجہد اور انصاف میں یقین رکھتی ہے۔ وہ ۵؍ بار لوک سبھا کے رکن اور ایک بار قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے لیکن ان کا نظریہ مکمل طور پر کانگریس کا تھا۔ اس نظریے سے انہیں  ہمیشہ توانائی ملتی رہی ہے۔
 کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو مضبوط لیڈر بتاتے ہوئے پپو یادو  نے کہا کہ وہ مودی حکومت کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہیں۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سب سے طاقتور لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے وہ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک۴؍ہزارکلومیٹر پیدل چل کر آئے ہیں وہ حیرت انگیز صلاحیت   ہے  جو کسی اور میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کا اپنا کرشمہ ہے اور ان کی شخصیت سب کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK