Inquilab Logo

ہالی ڈے اسپیشل ٹرینوں کےمسافر کرلا ٹرمنس پربد نظمی سے پریشان

Updated: January 23, 2023, 10:59 AM IST | Saeed Ahmad Khan | kurla

سنیچر کی شام کو عین وقت ٹرین کی روانگی سے قبل پلیٹ فارم بدلنے کا اعلان کیا گیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔ چیف پی آر اوکی صورتحال معلوم کرنے اور آئندہ اس سے بچنے کی یقین دہانی

Huge rush of passengers on the platform of Kurla Terminus. (Photo: Revolution)
کرلا ٹرمنس کے پلیٹ فارم پر مسافروں کی زبردست بھیڑ;(تصویر: انقلاب)

  یہاں لوکمانیہ تلک ٹرمنس (ایل ٹی ٹی )سے ملک کے طول وعرض میں چلائی جانے والی روزانہ کئی ٹرینوں سے ہزاروں مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے لیکن یہ ٹرمنس کسی نہ کسی قسم کی بدنظمی سے اکثر سرخیوں میںرہتا ہے۔ کبھی ٹرین تاخیر سے آنے کا مسئلہ ہوتا ہے توکبھی پلیٹ فارم بدلنے کی دقت تو کبھی آٹو رکشاوالوں کی  لوٹ کھسوٹ کی خبریںآتی ہیں تو کبھی کچھ اور۔ سنیچر کوبھی کچھ ایسی ہی پریشانی سے مسافر دوچار ہوئے جب عین وقت پرٹرین کے پلیٹ فارم بدلنے کااعلان کیا گیا۔
 قارئین اچھی طرح سے جانتےہیں کہ جب آدمی طویل مسافتی ٹرین میںسفر کے لئے گھر سے نکلتا ہے تواس کے ساتھ ضرورت کے مطابق سامان ہوتا ہے ،بچے ہوتے ہیں توان کاسامان بھی رہتا ہےاوروہ کسی صورت پلیٹ فارم پرپہنچ کرٹرین کی آمدکا انتظار کرتےہیں لیکن اگر عین وقت پر یہ کہا جائے کہ آپ کودوسرےپلیٹ فارم پرجانا ہے تویہ کس قدر دشوار ہوتا ہے اورکتنی پریشانی ہوتی ہے ، اسے عام مسافر کے ساتھ ریلوے افسران بھی بخوبی سمجھتے ہیں،اس کے باوجود ایسا ہوتا ہے۔
مسافر پریشانی کے عالم میں دوڑنے لگے
 ایل ٹی ٹی پرموجود ہیومن رائٹس اسوسی ایشن کے عہدیدار وارث علی شیخ نے مسافروں کی پریشانی بتاتے ہوئے کہاکہ’’ کانپور جانے والی ہالی ڈے اسپیشل ٹرین نمبر ۰۴۱۵۱؍کافی تاخیر سے آئی اوربغیرصاف صفائی کے اسے روانہ کیا جانا تھا کیونکہ روانگی کے وقت تو وہ ایل ٹی ٹی پہنچی تھی۔ اس لئے اسے فوراً روانہ کیا جاناتھا ۔دوسرے یہ کہ پہلے تین نمبرپلیٹ فارم پراس کے آنے کااعلان کیا گیا اور انڈیکیٹر پربھی نمایاں کیا گیا۔  چنانچہ مسافر انتظار میںتھے کہ اچانک اعلان کیا گیاکہ یہ ٹرین پلیٹ فارم نمبر ۴؍سے جائے گی۔یہ سننا تھا کہ پریشانی کے عالم میںمسافر سامان اور اہل خانہ کو لےکربھاگنے لگے اورافرا تفری مچ گئی۔‘‘ انہوںنےیہ بھی بتایاکہ’ ’اس صورتحا ل سے اکثر ایسا ہوجاتا ہے کہ کہیںکوئی بڑا حادثہ نہ ہوجائے ۔  ہالی ڈے اسپیشل ٹرینیںاکثر تاخیر سے آتی ہیںجس سے فوراً روانگی کے سبب اس میںگندگی اورتعفن رہتا ہے اورمسافر اسی میں سفر کرنے پرمجبور ہوتے ہیں۔ ‘‘
بدنظمی پرحیرت کا اظہار
 وارث علی شیخ نےیہ بھی بتایاکہ’’ متعدد مرتبہ میںنے یہ منظر دیکھا ہے۔حیرت اس بات پرہوتی ہے کہ ایک جانب ریلوے انتظامیہ یہ دعویٰ کرتا ہےکہ جی پی ایس سسٹم کے ذریعے یہ تک معلوم کرلیا جاتا ہے کہ ٹرین کہاں ہے توکیا ایل ٹی ٹی میںبیٹھے اسٹیشن ماسٹر اوراسٹیشن منیجر اور ریلوے عملہ کو یہ بھی پتہ نہیںہوتا کہ ٹرین کس پلیٹ فارم پر آرہی ہے؟آخر عین وقت پراس طرح مسافرو ںکو کب تک پریشانی کاسامنا کرنا پڑےگا۔‘‘
’’معلوم کیا جائے گا اورآئندہ ایسا نہ ہو اس کےلئےنظم کیا جائے گا‘‘ 
 سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر اوشیواجی ستار سے نمائندۂ انقلاب نےاس بارے می ںاستفسار کیا اوران کو مذکورہ بالاصورتحال سے آگاہ کروانے کے ساتھ ایل ٹی ٹی کی اس موقع کی بھیڑبھاڑ کی تصویر بھی بھیجی ۔ انہوں نےکہاکہ کبھی کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے ورنہ ایسا نہیںہوتا ہے، اس کےباوجود میںمعلوم کروں گا اوریہ کوشش ہوگی کہ آئندہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو اورمسافروں کوپریشانی نہ اٹھانی پڑے۔‘‘انہوںنےیہ بھی کہاکہ’’ٹرینوںکی آمد اور روانگی کیلئے پلیٹ فارم طے ہوتا ہے ،کبھی ایمرجنسی میںاس کی نوبت آتی ہے ،جہاںتک تاخیر سے ٹرین کے آنے کی بات ہے توکہرا وغیرہ کے سبب اس وقت کچھ ٹرینیںتاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK