Inquilab Logo

ریلوے اسٹیشنوں پرای وی چارجنگ سہولت کومزیدتوسیع دینے کا منصوبہ

Updated: September 21, 2022, 9:54 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

سینٹرل ریلوے میں۹؍اسٹیشنو ںپر جبکہ ویسٹرن ریلوے میں ممبئی سینٹرل میں یہ سہولت مہیا کروائی گئی ہے۔ ۲۴؍گھنٹے شہری اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

There are plans to set up vehicle charging points outside several railway stations in the city.
شہر کے کئی ریلوے اسٹیشنوں کے باہر گاڑیوں کا چارجنگ پوائنٹ لگانے کا منصوبہ ہے۔

شہریوں کی سہولت کی خاطر ۱۰؍ ریلوے اسٹیشنوں پر مہیا کروائی گئی ای وی چارجنگ سہولت کومزیدتوسیع دینے کا منصوبہ ہے۔ سینٹرل ریلوے میں۹؍اسٹیشنو ںپریہ سہولت جاری ہے  جبکہ ویسٹرن ریلوے میں اب تک محض ممبئی سینٹرل میں یہ سہولت مہیا کروائی گئی ہے۔ریلوے انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ۲۴؍گھنٹے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
 الیکٹرک گاڑیو ںکی چارجنگ کیلئے ریلوے اسٹیشنوں پرقائم کردہ ان مراکز پر حفاظتی نقطہ ٔ نظر سے خاص توجہ دی جارہی ہے کیونکہ جس قدر یہ سود مند ہے اسی طرح اس سے حادثے کا بھی اندیشہ رہتا ہے اس لئے ضروری احتیاط کے ساتھ نگرانی کی جاتی ہے۔
کن اسٹیشنو ںپر یہ سہولت فراہم کروائی گئی ہے 
 سینٹرل ریلوے میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس ، دادر، بائیکلہ ،کرلا ، پریل ، لوکمانیہ تلک ٹرمنس ، بھانڈوپ، کلیان اورپنویل ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ ویسٹرن ریلوے میں ممبئی سینٹرل میں یہ سہولت مہیا کروائی گئی ہے۔
 سینٹر ل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ’’ الیکٹرک چارجنگ کابنیادی مقصد فضائی آلودگی کم کرنا اورکرائے کے علاوہ دیگر ذرائع سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔اس کے ساتھ یہ طریقہ ای موبیلیٹی کو بڑھاوا دے گا کیونکہ اس سے کاربن کو کم کرنے میںمدد ملے گی۔‘‘
 انہوںنےیہ بھی کہا کہ ’’ممبئی کی سڑکو ںپر بڑی تعداد میںچلنے والی الیکٹرک گاڑیو ںکیلئے  ریلوے اسٹیشنوں پر الیکٹرک چارجنگ سہولت سستی ، آسان اور قابل بھروسہ ہے اوراس کے ذریعے مزید الیکٹرک گاڑیوں کو بڑھاوا ملے گا۔‘‘ انہوںنے مزیدکہاکہ ’’ ای وی چارجنگ سے شہریوں کا بڑی تعداد میں فائدہ اٹھانے کے سبب ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اسے مزید توسیع دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جن اسٹیشنو ںکے قریب جگہ ہے ،وہاں اس تعلق سے مراکزقائم کرنے پرغورکیا جارہاہے۔‘‘
 ویسٹرن ریلوے کےچیف پی آر اوسمیت ٹھاکور کے مطابق ’’ویسٹرن ریلوے میںابھی محض ممبئی سینٹر ل میںہی اسے قائم کیا گیا ہے ۔چونکہ ویسٹرن ریلوے میںاسٹیشنوںکے باہر جگہ کی تنگی  ہے اس لئےاسے مزیدتوسیع کرنے میںمسئلہ پیش آرہا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK