Inquilab Logo Happiest Places to Work

برازیل اور یوروگوئے کیخلاف کھیلنا ہندوستان کیلئے تاریخی موقع

Updated: August 29, 2026, 12:34 PM IST | Agency | Kolkata

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی انور علی نے دنیا کی ۲؍بڑی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کو اہم قرار دیا۔

Indian football player Anwar Ali. Picture: INN
ہندوستان کے فٹبال کھلاڑی انور علی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی فٹبالر انور علی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر برازیل، یوراگوئے اور پناما کے خلاف آئندہ فیفا ونڈو میں ہونے والے مقابلوں کو ہندوستانی فٹبال کے لئے تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ستمبر۔اکتوبر کی فیفا ونڈو میں ورلڈ کپ میں کھیلنے والی ۳؍ ٹیمیں ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچوں کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گی، جس سے کھلاڑیوں اور شائقین میں خاصا جوش ہے۔ انور نے کہا کہ ۵؍ بار کی عالمی چمپئن برازیل، ۲؍ بار کی عالمی چمپئن یوروگوئے اور مضبوط پناما کے خلاف کھیلنا ہندوستان کے لئے قیمتی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: ایشین گیمز کے لیے ہندوستان دوسری درجے کی ٹیم بھیج سکتا ہے

انہوں نے کہا’’قومی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے میرے لئے یہ عالمی فٹبال کی بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا شاندار موقع ہے۔ اس سے ہندوستانی فٹبال کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی مدد ملے گی۔‘‘ انور نے اے آئی ایف ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ۳؍ ہائی پروفائل ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچوں کا انعقاد کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لئے ایک یادگار موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی گیندباز سری لنکا کی ۴؍وکٹیں حاصل نہ کر سکے

ایسٹ بنگال کے کھلاڑی انور علی نے کہا کہ وہ خاص طور پر برازیل اور یوروگوئے کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ وویکانندیووابھارتی کریڈانگن میں کھیلنےکیلئے پُرجوش ہیں اور ٹیم ان مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرکے ہندوستانیوں کو فخر محسوس کرانے کی کوشش کرے گی۔

ہندوستان ۲۶؍ ستمبر کو بنگلور میں ۴۴؍ویں رینکنگ کی پناما سے کھیلے گا جبکہ ۵؍ بار کی عالمی  چمپئن برازیل ۳؍ اکتوبر اور ۲؍ بار کی عالمی چمپئن یوروگوئے ۶؍اکتوبر کو کولکاتا کے وویکانند یووا بھارتی کریڈانگن میں ہندوستان کا سامنا کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK