Inquilab Logo

سیاہ قانون واپس لئے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کاعزم

Updated: February 13, 2020, 11:54 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mira Road

میرا روڈ موبائل شاہین باغ احتجاج کےساتویں دن بدھ کوریلوے اسٹیشن کے پاس خواتین نے احتجاج کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیاہ قانون واپس لئےجانے تک احتجاج اور بیداری مہم جاری رکھیں گی۔

میراروڈ اسٹیشن پر خواتین کے احتجاج کا منظر۔ تصویر: انقلاب
میراروڈ اسٹیشن پر خواتین کے احتجاج کا منظر۔ تصویر: انقلاب

 میرا روڈ : میرا روڈ موبائل شاہین  باغ احتجاج  کےساتویں دن بدھ کوریلوے اسٹیشن کے پاس خواتین نے احتجاج کیااوراس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیاہ قانون واپس لئےجانے تک احتجاج اور بیداری مہم جاری رکھیں گی۔ بدھ کو احتجاج کے دوران کم خواتین نظرآئیں ۔ اس تعلق سےخاتون مظاہرین نے نمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ایسا کم ہوتا ہے لیکن کسی سبب خواتین کی تعداد کم تھی اس کے باوجود احتجاج کیا گیا اور دیگر طریقے سے بھی بیداری مہم جاری ہے۔ اس کے ذریعہ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ ایک ایک شخص اورہماری ماں بہنوں کوسی اے اے ،این پی آر اوراین آرسی کیا ہے ،یہ کتناخطرناک قانون ہے اور حکومت کس طرح سے جال میں پھانس کر غریبوں اور پسماندہ طبقات سے ان کے آئینی حقوق چھین لینا چاہتی ہے،اس سے انہیں واقف کرایا جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورتوں کومنظم کیاجارہا ہے ا وربرادران وطن کی خواتین سے بھی مسلسل رابطہ قائم کیاجارہا ہے نیزاس مہم کا مثبت نتیجہ بھی نظر آرہا ہے ،یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔‘‘ مظاہرے کے دوران ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ ، وروشالی ، انور حسین ، مہ جبین شیخ اوراخترادریسی نے اظہارخیال کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK