Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم مودی اٹلی پہنچے، جارجیا میلونی نے میرے دوست کہہ کرمخاطب کیا

Updated: May 20, 2026, 10:40 AM IST | Rome

پانچ ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں منگل کی رات یہاں پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز اٹلی کی اپنی ہم منصب جارجیا ملونی کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔

Modi And Meloni.Photo:X
میلونی اور مودی۔ تصویر:آئی این این

پانچ ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں منگل کی رات یہاں پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز اٹلی کی اپنی ہم منصب جارجیا ملونی کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔


اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کی رات وزیر اعظم نریندر مودی کا روم پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں اٹلی پہنچے۔میلونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم مودی کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا’’روم میں خوش آمدید، میرے دوست!‘‘ اس سے دونوں لیڈروں کے درمیان قریبی دوستی واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ کے اثرات: امریکی عوام پر۴۰؍ ارب ڈالر کا اضافی ایندھن بوجھ


اس سے قبل مودی کا یہاں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ہوٹل پہنچنے پر ہندوستانی برادری کے لوگوں نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر متعدد ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔مودی دو طرفہ بات چیت سے قبل صدر سرجیو میٹیریلا سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، اٹلی کے روم پہنچا ہوں۔ میں صدر سرجیو متاریلا اور وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کروں گا۔ یہ دورہ ہند-اٹلی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا، اس میں خاص طور پر ہند-مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری پر توجہ دی جائے گی۔ مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان ۲۰۲۵ تا ۲۰۲۹ء کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ میں خوراک اور زراعت تنظیم کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کروں گا اور کثیرالجہتی نظام اور عالمی غذائی تحفظ کے تئیں ہندوستان کے عزم کو مزید مضبوط کروں گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہنس راج بہل کی موسیقی میں پنجاب کی مٹی کی خوشبوہوتی تھی


 میلونی نے منگل کی شب وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ دوطرفہ مذاکرات کے منتظر ہیں۔  انہوں نے کہاکہ روم پہنچنے پر عشائیے کے دوران وزیر اعظم میلونی سے ملاقات کا موقع ملا، جس کے بعد تاریخی کولوسیم کا دورہ کیا۔ ہم نے مختلف موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ آج ہونے والی بات چیت کا انتظار ہے، جہاں ہم ہند-اٹلی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کو آگے بڑھائیں گے۔ اٹلی کی وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے بعد مودی بدھ کی شام وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ وہ ۱۵؍ مئی کو پانچ ممالک کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK