• Sat, 24 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم مودی کا کیرالا اور تمل ناڈو کا دورہ،این ڈی اے کی ڈبل انجن سرکار کی پیش گوئی

Updated: January 23, 2026, 11:44 PM IST | Thiruvananthapuram

ایم کے اسٹالن نے جواب دیا: یہ بیان بازی یہاں نہیں چلے گی۔ مرکز کی بی جےپی سرکار کی رخنہ اندازیوں کے باوجود ریاست میں ہر محاذ پر ترقی کا حوالہ دیا

Prime Minister Modi at a rally in Tamil Nadu
وزیراعظم مودی تمل ناڈو کی ریلی میں 

 وزیراعظم مودی  جمعہ کو کیرالا میں ۴؍ نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ جنوبی ہند کی یہ ریاست گجرات کی طرح بی جےپی پر بھروسہ کر رہی ہے اور زعفرانی پارٹی یہاں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو میں  انہوں  نے انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں اگلی حکومت ’این ڈی اے کی ڈبل انجن‘ سرکار ہوگی۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وقت گنوائے بغیر اس کا جواب دیا اور کہاکہ ’’ڈبل انجن سرکار‘‘ کی بیان بازی تمل ناڈو میں نہیں چلے گی۔
 انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی رخنہ اندازیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رکاوٹوں   کےباوجود تمل ناڈو نے ہر محاذ پر ترقی کی ہے۔  وزیراعظم کی ریلی کے فوراً بعد اسٹالن نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ’’وزیراعظم کا ڈبل انجن کا ڈھکوسلہ تمل ناڈو میں نہیں چلے گا۔ مرکزی حکومت  کے ذریعہ کھڑی کی گئی تمام تر رکاوٹوں  کے باوجود  تمل ناڈو نے تاریخی ترقی کی ہے۔ ‘‘
 اس سے قبل  این ڈی اے کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے ڈی ایم کے کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ اس اس کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ڈی ایم کے پر طنز کرتے ہوئے  وزیراعظم نےاس پر بدعنوانی میں ملوث ہونے اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا ۔  انہوں نے کہا کہ ’’عوام نے ڈی ایم کے کو دو مرتبہ واضح اکثریت دی، لیکن اس نے تمل ناڈو کے عوام کے اعتماد کو توڑ دیا۔ ڈی ایم کے نے وعدوں کے انبار لگائے، مگر کام صفر کیا۔ اب لوگ ڈی ایم کے حکومت کو سی ایم سی یعنی کرپٹ، مافیا اور کرائم کی حکومت کہہ رہے ہیں۔ کیرالاا ور تمل ناڈو میں اسی سال الیکشن ہوںگے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK