Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم کا اختراع پر مبنی ترقی اور سبھی کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور

Updated: March 09, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi

وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ ہندوستان تیزی سے ایک ایسی معیشت بننے کی سمت میں بڑھ رہا ہے جس کی بنیاد اختراع پر ہے اور انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم، ٹیکنالوجی اور روزگار کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Narendra Modi.Photo:PTI
نریندر مودی۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیراعظم نریندر مودی نے پیرکو کہا کہ ہندوستان تیزی سے ایک ایسی معیشت بننے کی سمت میں بڑھ رہا ہے جس کی بنیاد اختراع پر ہے اور انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم، ٹیکنالوجی اور روزگار کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
`سب کا ساتھ سب کا وکاس عوام کی امنگوں کی تکمیل  کے موضوع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بجٹ کے بعد منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے احتیاطی حفظان صحت، ہنر مندی کی ترقی اور کھیلوں پر حکومت کی خصوصی توجہ کو قومی ترقی کے کلیدی ستونوں کے طور پر اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ہندوستان احتیاطی اور مجموعی صحت کے وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں ملک کا ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم کافی مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں طبی تعلیم اور عوامی صحت کی خدمات کی توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک کا طبی انفراسٹرکچر مزید طاقتور ہوا ہے۔ اب سیکڑوں  اضلاع میں نئے میڈیکل کالجز موجود ہیں اور آیوشمان بھارت اسکیم و آروگیہ مندروں کے ذریعے ملک کے دیہاتوں تک صحت کی خدمات کی رسائی ممکن بنائی گئی ہے۔ 
وزیراعظم نے ہندوستان کے روایتی طریقۂ علاج اور فلاح و بہبود کے نظام میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  یوگ اور آیور وید کی ہماری روایات پوری دنیا میں مقبول ہو رہی ہیں، انہوں نے ہمہ گیر صحت عامہ کو فروغ دینے میں روایتی علم کے نظام کے کردار پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہماچل میں ریئل اسٹیٹ کے لیے پریمیم ایف اے آر اور ای وی چارجنگ پوائنٹس لازمی

تعلیم کو ابھرتے ہوئے معاشی مواقع کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےوزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کو اپنے تعلیمی نظام کو حقیقی معیشت سے جوڑنے کے عمل میں تیزی لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور آٹومیشن، ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں پر اپنی توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے،  انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان مسلسل ایک اختراع پر مبنی اقتصادی ماڈل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: ٹیم انڈیا کے چیمپئن بننے کے سفر میں یہ میچ ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہوا

ٹیکنالوجیکل ترقی میں شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مواقع تک رسائی معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچنی چاہیے۔ انہوں نے کہا، جیسے جیسے ہم مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں، یہ انتہائی اہم ہے کہ کسی بھی بیٹی کو مواقع کی کمی کی وجہ سے رکنا نہ پڑے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK