Inquilab Logo

وزیراعظم نے راجستھان کے وزیراعلیٰ کی تعریف کی، اشوک گہلوت نے سیاسی چال بتایا

Updated: April 13, 2023, 12:15 PM IST | Jaipur

راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نے کہا کہ گہلوت کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہیں، وزیراعلیٰ کا نا راضگی کااظہار

The Prime Minister flagged off the Vande Bharat train in an online program
وزیراعظم نے وندے بھارت ٹرین کو آن لائن پروگرام میں ہری جھنڈی دکھائی

 راجستھان میں کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کی اپنی پارٹی سے سرد جنگ کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی ’تعریف‘ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دونوں ہاتھوں میں لڈوہیں۔ یہ باتیں انہوں نے  بدھ کو راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ انہوں نے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جے پور ریلوے اسٹیشن سے اسے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس  موقع پر انہوں نے کہا کہ راجستھان کی سرزمین، جو ماں بھارتی کی پوجا کرتی  ہے، کو آج پہلی وندے بھارت ٹرین مل رہی ہے اور دہلی کینٹ، اجمیر وندے بھارت  ایکسپریس سے جے پور، دہلی کا سفر آسان ہو جائے گا۔ اس ٹرین سے راجستھان کی  سیاحت کی صنعت میں بھی کافی مدد ملے گی۔ پشکر ہو یا اجمیر شریف، عقیدت  مندوں کیلئے ایسے اہم مقامات پر پہنچنا آسان ہو جائے گا۔
 وزیراعظم نے کہا کہ’’ گزشتہ دو مہینوں میں، یہ چھٹی وندے بھارت ایکسپریس ہے جسے مجھے جھنڈی  دکھا کر روانہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ جدید ٹرینیں  ملک میں شروع ہوئی ہیں، تقریباً۶۰؍ لاکھ لوگ  ان ٹرینوں میں سفر کر چکے ہیں۔ وندے بھارت کی تیز رفتاری سب سے زیادہ   ہے۔ خصوصیت یہ ہے کہ اس سے لوگوں کا وقت بچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مینوفیکچرنگ کی مہارت سے لے کر سیکوریٹی کی ضمانت تک۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تیز رفتاری سے لے کر خوبصورت ڈیزائن تک، وندے بھارت کو بہت سی خصوصیات سے نوازا گیا ہے،اسلئے اس کی ہرطرف تعریف  ہو رہی ہے۔
 بعد ازاں وزیراعلیٰ گہلوت نے اس پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی چال ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK