Inquilab Logo

گانے میں کلمہ طیبہ کو شامل کرنے کی بیہودگی پر پولیس کی بروقت کارروائی

Updated: September 27, 2020, 5:36 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رضا اکیڈمی کی شکایت پر ایس بی ون کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولہے نے۲۴؍گھنٹے کے اندر کارروائی کی جس پر ان‌ کی ستائش کی گئی

Raza Academy - Pic : INN
رضا اکیڈمی کا وفد ایڈیشنل پولیس کمشنر سونیل کولہے کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ان کے دفتر میں

یوٹیوب پر فلمی گانے میںکلمے کو شامل کرنے کی بیہودگی کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی اور مستعدی سے فوراً معاملہ قابو میں آگیا۔اس تعلق سے ایس بی ون کے انچارج ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولہے کی ستائش کی گئی۔اس ضمن میں ۲۴؍ستمبر کو محمدسعید نوری کو ناسک سےسیدندیم نےیہ اطلاع دی کہ سونی میوزک انڈیا کی طرف سےیوٹیوب پرفلم ’سڑک۲ ‘کا’عشق کمال‘نامی نغمے کا ایک ویڈیو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اس میں بوس وکنار کرتے ہوئے تصویریں دکھائی جارہی ہیںاوراس میوزک کمپنی کے سبسکرائبر۳؍کروڑ سے زیادہ ہیں۔اس میں دائیں جانب کلمہ طیبہ لکھاہوا ہے، جس میں رقص کرنے والوں کے پیربھی آرہے ہیں۔
 اطلاع ملتے ہی رضا اکیڈمی کے سربراہ محمدسعید نوری  نےسونی میوزک انڈیاکے دفترمیں فون کیا اور اس بارےمیں بتایا کہ آپ کے چینل کی جانب سےاس طرح کی نازیبااورتکلیف دہ حرکت ہورہی ہے، جس سےمسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ اس ویڈیوکو فوری طور اپنے چینل سے ہٹائیں ۔ جس پر وہاں سے یقین دہانی کروائی گئی کہ ہم آپ کی بات ذمہ داروں تک پہنچادیں گے۔ بعدازاں سعید نوری نے ایس بی ون کے ایڈیشنل کمشنر سنیل کولہے  سے رابطہ کیااور اس واقعہ کی جانکاری دی اور یہ بھی بتایاکہ محض۴؍گھنٹے میں ۲۴؍ہزار سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔
 کچھ شر پسند عناصر اس طرح کی حرکت کر کے ملک کےپرامن ماحول کو خراب کرنے کی آئے دن ناپاک کوشش کرتےرہتے ہیں اور وہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکاکر اشتعال دلانے کا کوئی موقع نہیںچھوڑتے۔موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل کمشنرسنیل کولہے نےاس طرف خصوصی توجہ دےکر کارروائی شروع کردی اور۲۴؍ گھنٹےکے اندر ہی۲۵؍ستمبر کی شام کو سعید نوری کو بذریعہ ایس ایم ایس یہ اطلاع دی کہ متنازع عشق کمال نامی نغمے کی ویڈیوکو سونی میوزک انڈیاکے چینل سے ہٹادیاگیا ہے۔ بروقت کی گئی کارروائی پر رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعید نوری ، سیدمحمدہاشمی رضوی(پھول گلی)،  آصف صابری اور الحاج عمران دادانی نے۲۵؍ستمبر کوایس بی ون کےآفس پہنچ کر ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولہے سے ملاقات کی اور ان کی ستائش کی کہ ایک بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK