Inquilab Logo

بہار میں سیاسی ہلچل، جنتا دل متحدہ کےاراکین ِاسمبلی پٹنہ طلب

Updated: August 08, 2022, 10:14 AM IST | Inquilab News Networks | Patna

بی جےپی سے اتحاد پر نظر ثانی کا بھی امکان، نیتی آیوگی کی میٹنگ میں نتیش کمار کے شریک نہ ہونے پر چہ میگوئیاں

Nitish Kumar Chief Minister of Bihar.Picture:INN
وزیراعلیٰ نتیش کمار۔ تصویر:آئی این این

بہار کی سیاست میں  اچانک ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ایک طرف جہاں  آر سی پی سنگھ  نے بدعنوانی کے الزام پر پارٹی قیادت کی جانب سے باز پرس پر پارٹی کو ہی خیر باد کہہ  دیا ہے وہیں دوسری جانب نتیش کمار  نے اچانک  پیر کو اپنے تمام اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔ تمام ایم ایل ایز کو پیر کی شام تک پٹنہ پہنچ جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔  پیر کو طلب کی گئی اس میٹنگ کا ایجنڈہ عام نہیں کیا گیاہے تاہم سمجھا جارہاہے کہ  جنتا دل متحدہ کی قیادت  بی  جےپی  کے ساتھ پارٹی کے اتحاد پر نظر ثانی کے موضوع پربھی گفتگو کرسکتی ہے۔ میٹنگ میں جنتادل متحدہ کے قومی صدر للن سنگھ بھی موجود رہیں گے۔    انہوں نے۲۰۲۴ء تک بی جےپی کے ساتھ اتحاد   پر اتوار کو کئے گئے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’کون جانتا ہے کہ کل کیا ہوگا۔ کل تک مجھے بھی کچھ ہوسکتاہے۔ ‘‘   بہار میں  جنتادل متحدہ اور بی جےپی کے رشتوں میں کافی عرصہ سے تلخیاں محسوس کی جارہی ہیں۔  اس  بیچ آر جے ڈی کی جانب سے اشارے دیئے جارہے ہیں کہ بہار میں جلد ہی ’’سماجوادی سرکار‘‘ بن سکتی ہیں۔اس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگی ہیں کہ کیا نتیش ایک بار پھر بی جےپی سے دامن چھڑا کر آر جے ڈی سے ہاتھ ملاسکتے ہیں۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK