• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنا بی جے پی کے انیائے کال کی حقیقت ہے: پرینکا گاندھی

Updated: February 29, 2024, 5:29 PM IST | New Delhi

کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی نے وکیل حسن کے گھر پر انہدامی کارروائی کے بعد بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنا اور ان کی توہین کرنا بی جے پی کے انیائے کال کی حقیقت ہے۔ وکیل حسن نے اپنی ٹیم کے ساتھ جان پر کھیل کر مزدورں کی جان بچائی۔ شہرت کیلئے، بی جے پی کے متعدد لیڈران ان کے ساتھ تصویریں نکالنے گئے تھے۔ اب جب شہرت ختم ہوگئی تو اسی وکیل حسن کے گھر کو منہدم کردیا گیا۔ ان کے بچوں کے سر سے چھت چھین لی گئی۔

Priyanka gandhi. Photo:INN
پرینکا گاندھی۔ تصویر:آئی این این

کانگریسی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی کو اترکاشی سرنگ کے ریسکیوور وکیل حسن کے گھر کو منہدم کرنے کیلئے نشانہ بنایا اور کہا کہ غریبوں کے گھر منہدم کرنا اور ان کی توہین کرنا بی جے پی کے انیائے کال کی حقیقت ہے۔ خیال رہے کہ آج دہلی کے گاؤں کھاجوری کھاس میں وکیل حسن، جنہوں نے گزشتہ سال اپنی ٹیم کے ساتھ اترکاشی سرنگ میں پھنسے ۴۱؍ مزدوروں کو نکالنے کے بعد شہرت پائی ہے، کے گھر کے ساتھ ڈی ڈی اے نے اپنی انہدامی مہم میں دیگر گھروں پر بھی انہدامی کارروائی کی ہے۔ اس حوالے سے پرینکا گاندھی نے حسن کی اہلیہ کا ویڈیو اپنے ایکس پوسٹ پر شیئر کیا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میرے شوہر اترکاشی کے حادثے میں ہیرو بن کے ابھرے تھے۔ ان کا سب احترام کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں انہوں نے ہمارا گھر ہی ہم سے چھین لیا۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ حسن نے اپنی جان پر کھیل کر مزدورں کی جان بچائی۔ اس کے بعد، شہرت کیلئے، بی جے پی کے بہت سے لیڈران ان کے ساتھ تصویریں نکالنے کیلئے گئے تھے۔ اب جبکہ شہرت ختم ہو گئی ہے تو اسی وکیل حسن کو جیل میں بند جبکہ ان کے گھر کو منہدم کردیا۔ ان کے بچوں کے سر سے چھت چھین لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی: ڈی ڈی اے نے اترکاشی سرنگ کے امدادی کارکن وکیل حسن کا گھر منہدم کردیا

انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنا، انہیں تباہ کر دینا، انہیں ٹارچر کرنا اور ان کی توہین کرنا بی جے پی کے انیائے کال میں ہونے والی ناانصافی کی حقیقت ہے۔ عوام اس ناانصافی کا کھل کر جواب دیں گے۔
ڈی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ انہدامی مہم اس زمین پر کی گئی ہے جو ترقیاتی پروجیکٹ کا حصہ تھی۔ پولیس نے کہا کہ غیر قانونی ڈھانچوں کو اس مہم میں منہدم کیا گیا ہے۔ وکیل حسن کا گھر منہدم کرنے کے بعد ڈی ڈی اے نے وکیل حسن اور ان کے گھر کو عارضی مکان میں منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی جسے حسن نے ٹھکرا دیا۔ وکیل حسن نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ انہیں گوندی پوری میں گھر کی پیشکش کی جارہی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا کیونکہ یہ صرف زبانی یقین دہانی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK