Inquilab Logo

۲۵؍ مئی تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر کارروائی شروع ہوگی

Updated: May 02, 2024, 9:26 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

پہلے مرحلہ میں تجارتی اداروں کاسامان ضبط کیا جائے گا ۔ دوسرے مرحلہ میںانہیں نیلام کردیاجائے گا

BMC has speeded up the process of tax collection. (File Photo)
بی ایم سی نے ٹیکس وصولی کی کارروائی تیز کردی ہے۔(فائل فوٹو)

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے تعلق سے دی گئی تاریخ میں ایک بار پھر شہری انتظامیہ نے توسیع کی ہے ۔ ساتھ ہی دکانوں اور تجارتی اداروں کو متنبہ بھی کیا ہے کہ ۲۵؍ مئی تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تو سامان ضبط کر لیا جائے گا ۔ یہی نہیں انہیں نیلام کرکے ٹیکس وصول کرنے کی بھی وارننگ دی گئی ہے ۔
  شہری انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے متعلق اس لئے سخت رویہ اپنایا ہے کیونکہ اب تک بی ایم سی بڑے پیمانے پر ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ٹیکس کی وصولیابی کو یقینی بنانے اور اپنا ہدف پورا کرنے کے مقصد سے بی ایم سی نے جہاں ۲۵؍ مئی تک ٹیکس ادا کرنے کا فرمان جاری کیا ہے  وہیں اس ضمن میں سخت رویہ اپناتے ہوئے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ اگر ۲۵؍ مئی تک دکان کے مالکان یا تجارتی ادارے جن میں ہاؤسنگ پروجیکٹوں سے وابستہ ادارے پیش پیش ہیں، ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتے ہیں تو ان کا سامان کو ضبط کر لیا جائے گا ۔ یہیں نہیں ضبطی کے بعد دی گئی مہلت میں بھی اگر تجارتی ادارے یا دکان مالکان ٹیکس کی ادائیگی میں ناکام ہوتے ہیں تو دوسرے مرحلہ میں ان کا ضبط کیا گیاسامان  نیلامی کیا جائے گا۔ اس طرح ان سے ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔
  بی ایم سی کے بقول سامان کی ضبطی کے بعد جو ادارے ، دکان مالکان یا بلڈر اینڈ ڈیولپرس ۵۰؍ فیصد ٹیکس ادا کردیتے ہیں ، ایسے اداروں کا سامان   نیلامی نہیں کیا جائے گا ۔بی ایم سی کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق شہر اور مضافات میں ایسے بے شمار تجارتی ادارے ، دکاندار اور بلڈرو ڈیولپرس موجود ہیں جنہوں نے نہ صرف ٹیکس کی ادائیگی میں تساہلی برتی ہے بلکہ ڈیفالٹرس  بھی ہیں ۔شہر اور مضافات میں بی ایم سی کو کم از کم ڈیڑھ ہزار کروڑ روپے بقایا ٹیکس وصول کرنا ہے ۔شہری انتظامیہ اس سلسلہ میں روزانہ ۱۰؍ ڈیفالٹرس کے خلاف نوٹس جاری کررہا  ہے لیکن ان میں سے چند ہی ایسے ہیں جو ٹیکس ادا کرنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ان میں زیادہ تر ڈیفالٹرس کا تعلق ہاؤسنگ سیکٹر سے ہے۔ بی ایم سی کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس سے متعلق موجودہ قواعد میں کمزوریاں یا خامیاں ہونے کی وجہ سےاکثر تجارتی ادارے اور بلڈر و ڈاینڈ ڈیولپرس ٹیکس ادا نے کرنے کا راستہ تلاش کر لیتے ہیں ۔اس کے پیش نظر بی ایم سی پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کے موجودہ قواعد میں ترمیم کرنے پرغور کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK