• Sun, 20 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

معذوروں کو مساوی مواقع فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری

Updated: September 20, 2026, 12:58 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وائی بی چوہان ہال میں منعقدہ تقریب میں گورنر جشنو دیو ورماکا خطاب، وہیل چیئر اور ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

Governor Jishnu Dev Varma delivering an address. Photo: INN
گورنر جشنو دیو ورماخطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے گورنر جشنو دیو ورما نے زور دے کر کہا ہے کہ ’’معذور افراد کو معذوری کے نقطہ نظر سے نہیں بلکہ ان کی صلاحیت، قابلیت اور عزم کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ ان کیلئے مساوی مواقع پیدا کرنا سماج کی ذمہ داری ہے۔ 
گورنر وائی بی چوہان ہال میں لوک بھون سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت ورما فاؤنڈیشن اور میتری پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام وہیل چیئر تقسیم کیمپ اور نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ دونوں فاؤنڈیشن کے عہدیدار سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ 
وہیل چیئر اور ایوارڈ کی تقسیم 
اس موقع پر ۱۱؍معذور افراد کو مفت وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ۳۲؍شخصیات کو بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: منی پور کے راحتی کیمپوں میں ۳۰؍سے زائد اموات پر سپریم کورٹ کے سنگین سوالات

گورنر کا پیغام
v گورنر جشنو دیو ورما نے کہا کہ معذور افراد کے ساتھ صرف ہمدردی یا رحم کا اظہار کرنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں، قابلیت اور عزم کو سراہتے ہوئے ان کیلئے مساوی مواقع پیدا کرنا پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ 
vمعذور افراد کی فلاح و بہبود صرف امداد تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کے ذریعے حاصل کی جانی چاہیے۔ 
v’سوگمیا بھارت ابھیان‘ جیسے اقدامات کے ذریعے معذوروں کے لئے عوامی بنیادی ڈھانچے کو قابل رسائی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت پالیسیاں اور انفرااسٹرکچر بنا سکتی ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تبدیلی کیلئے معاشرے میں ہر فرد کی شمولیت ضروری ہے۔ 
vورما فاؤنڈیشن اور میتری پیس فاؤنڈیشن کو معذوروں کی فلاح و بہبود، بااختیار بنانے اور سماجی شمولیت کیلئے مزید کام کرنا چاہیے۔ 
vاین جی اوز کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو نقل و حرکت، معاون آلات، تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور روزگار میں مدد کے محتاج ہوں اور انہیں مناسب سرکاری اسکیموں اور اداروں سے جوڑیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK