Inquilab Logo

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا خاتون کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

Updated: May 30, 2023, 11:07 AM IST | Islamabad

جو ڈیشیل انکوائری پر زور ، عدلیہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل ، بھر پورتعاون کا وعدہ ، پاکستان میں جمہوریت ختم ہونے کا الزام

A scene from the protest for the release of PTI women workers in London.
لندن میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکنوں کی رہائی کیلئےا حتجاج کا ایک منظر۔

پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان نے   اپنی  خاتون کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کیا اور اس میں عدلیہ سے اپنا کردار ادا کرنے پر زو ر دیا۔ پیر کو عمران خان نے  ہیش ٹیگ ’قوم کی بیٹیاں غیرمحفوظ‘ کے ساتھ ٹویٹ کیا ، ’’عدلیہ سے از خود نوٹس کی اپیل کرتا ہوں کہ جن خواتین نے صرف پرامن احتجاج کیا، انہیں رہا کرایا جائے اور اس واقعہ کی مکمل جوڈیشیل انکوائری کروائی جائے، ہم اس میں بھرپور تعاون کریں گے۔ ‘‘
   پی ٹی آئی سربراہ نے ایک اور ٹویٹ میں  لکھا،’’تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر سے خواتین شامل ہو کر قومی سیاست میں شامل ہوئیں۔اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ آپ خوف پھیلا کر ملک کی آدھی آبادی کو سیاست سے دور کر دیں؟‘‘
  دریں اثناء  عمران خان نے عدلیہ سے جمہوریت کے تحفظ کی اپیل کی ۔ انہوں نے اپنےایک  بیان میں  کہا  ، ’’پاکستان میں جس طرح کی چیزیں اب ہو رہی ہیں، اس کا تو کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، ملک میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے، اسلئے میں اپنی سپریم کورٹ کے۱۵؍ کے۱۵؍ ججز سے اپنے عوام کی طرف سے اپیل کرتا ہوں کہ تاریخ آپ کا کردار یاد رکھے گی، اب تک تو لگ رہا ہے کہ آپ اپنی طاقت، آزادی طاقتور کے سامنے ختم کرتے جا رہے ہیں لیکن جس طرح ہمارے بنیادی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، اس پر آپ کو اسٹینڈ لینا پڑے گا۔‘‘

london Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK