عائشہ ڈوکاڈیا (۱۶) کا گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ پراسرار طریقے سے انتقال ہوگیا تھا۔ اس نے امسال ایس ایس سی بورڈ ا متحان دیا تھا۔ جمعہ ۸؍مئی کو جب رزلٹ ظاہر کیا گیا جس میں وہ ۷۰؍ فیصد مارکس سے کامیاب ہوگئی ۔
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 2:49 PM IST | Mumbai
عائشہ ڈوکاڈیا (۱۶) کا گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ پراسرار طریقے سے انتقال ہوگیا تھا۔ اس نے امسال ایس ایس سی بورڈ ا متحان دیا تھا۔ جمعہ ۸؍مئی کو جب رزلٹ ظاہر کیا گیا جس میں وہ ۷۰؍ فیصد مارکس سے کامیاب ہوگئی ۔
عائشہ ڈوکاڈیا (۱۶) کا گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ پراسرار طریقے سے انتقال ہوگیا تھا۔ اس نے امسال ایس ایس سی بورڈ ا متحان دیا تھا۔ جمعہ ۸؍مئی کو جب رزلٹ ظاہر کیا گیا جس میں وہ ۷۰؍ فیصد مارکس سے کامیاب ہوگئی ۔ مرحومہ کے ایک رشتہ دار کے مطابق عائشہ فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی تھی اور اس کے والدین نے اس کو اچھی تعلیم دلانے کی ہمیشہ کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ ۲۵؍ اور ۲۶؍ اپریل کی درمیان شب اچانک طبیعت خراب ہوجانے کے بعد عائشہ، اس کی بہن زینت (۱۳)، والد عبداللہ اور والدہ نسرین کا انتقال ہوگیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ابتداء میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ بازار سے کیمیکل ملا ہوا یا خراب تربوز کھانے کی وجہ سے یہ سب غذائی سمیت کا شکار ہوگئے تھے لیکن فارینسک رپورٹ میں اب یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ ان کے جسم میں چوہے مارنے کی دوا پائی گئی ہے اور اس زہر سے ان کی موت ہوئی ہے۔ ان کے گھر سے حاصل کئے گئے تربوز کے ایک نمونے میں بھی یہی زہر پایا گیا ہے۔ تاہم پولیس اب تک یہ معلوم نہیں کرسکی ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر زہر کھایا ہے، غلطی سے تربوز میں زہر شامل ہوگیا یا کوئی دیگر معاملہ ہے۔