Inquilab Logo

مودی جی مسائل پر کبھی بات نہیں کرتے:راہل گاندھی

Updated: February 06, 2020, 4:22 PM IST | New Delhi

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جتنا چاہیں بولتے ہیں اور کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لیکن مسائل پر کبھی ایک لفظ ان کے منہ سے نہیں نکلتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کی تقریرپر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینے کے بعد راہل نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے تک تقریر کی لیکن ملک کے نوجوانوں کا اصل مسئلہ بے روزگاری پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

راہل گاندھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
راہل گاندھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جتنا چاہیں بولتے ہیں اور کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لیکن مسائل پر کبھی ایک لفظ ان کے منہ سے نہیں نکلتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کی تقریرپر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینے کے بعد راہل نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے تک تقریر کی لیکن ملک کے نوجوانوں کا اصل مسئلہ بے روزگاری پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک کے سامنے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری اور معیشت ہے۔ ملک کا ہر نوجوان چاہتا ہے کہ پڑھائی پوری کرنے کےبعد اسے روزگار ملے۔ اصل پریشانی یہ ہے کہ مودی اس سلسلے میں کچھ نہیں بولتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے وزیراعظم سے کئی مرتبہ کہا کہ آپ اپنی تقریر میں ملک کے نوجوانوں کو بتادیجئے کہ ان کے روزگار کیلئے کیا کیاجارہا ہے۔ وزیراعظم ا س سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وزیراعظم نے کوئی جواب نہیں دیا۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے ڈھائی گھنٹے تقریر کی لیکن بے روزگاری کے سلسلے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ پہلے معیشت کی بات ہوتی تھی۔ آج سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے لیکن وزیراعظم اس سلسلے میں ایک لفظ نہیں کہتے۔ 
وہ کبھی کانگریس کے بارے میں بولتے ہیں، کبھی پاکستان کے بارے میں بولتے ہیں، کبھی سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے بارے میں بولتے ہیں، کبھی بنگلہ دیش کےبارے میں بولتے ہیں ۔ مسائل پر بات کیجئے وزیراعظم جی! ملک کے نواجوانوں کو بتادیجئے کہ ان کے روزگار کیلئے آپ نے کیا کیا۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ۲؍ کروڑ نوجوانوں کو روزگار دوں گا، ساڑھے پانچ سال ہوگئے۔ ہم نے سوال کیا کہ گزشتہ برس ایک کروڑ لوگوں نے ملازمت کھودی لیکن اس پر وزیراعظم کچھ نہیں کہہ سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK