Inquilab Logo

’ آسام حکومت عوام کو کانگریس کی یاترا میں شرکت سےروکنے کیلئے دھمکیاں دے رہی ہے‘

Updated: January 22, 2024, 9:56 AM IST | Agency | Biswanath Charali

راہل گاندھی کا الزام، عوام کو متنبہ کیا کہ بی جےپی اور آر ایس ایس سماج میں  ایک مذہب کو دوسرے مذہب سے لڑا کر نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔

People are arriving in large numbers for Rahul`s Naya Yatra. Photo: PTI
راہل کی نیائے یاترا میں عوام بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

راہل گاندھی نیائے یاترا کے دوسرے مرحلے میں  اتوار کی صبح راج گڑھ ہلونگ سے ایک بار پھر آسام میں داخل ہوئے اور الزام لگایا کہ آسام کی ہیمنت بسوا شرما حکومت عوام کو کانگریس کی یاترا میں شریک ہونے سے روکنے کیلئے دھمکیاں دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے عوام کو متنبہ کیا کہ بی جےپی اور آر ایس ایس ملک کے عوام کا ذہن بھٹکانے کیلئے انہیں  مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر آپس میں  لڑا کر نفرت اور تشدد پھیلارہےہیں۔ 
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہیمنت بسوا شرما کی دھمکیوں  کے باوجود عوام کی بڑی تعداد بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شرکت کررہی ہے، راہل گاندھی نے پُرعزم لہجے میں  کہا کہ کانگریس بی جےپی کو بھاری فرق سے شکست دے گی۔ انہوں   نے ایک بار پھر آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کو ملک کا سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ قرار دیا اور کہا کہ وہ ریاست کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو چریالی وشوناتھ میں  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آسام کی پوری حکومت صرف ایک خاندان کیلئے چلائی جارہی ہے جبکہ دہلی کی بی جے پی حکومت اڈانی کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ اپنے خلاف ایف آئی آر اور یاترا کے خلاف وزیراعلیٰ کی بیان بازیوں  پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جو لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ راہل گاندھی کا دورہ نہیں ہے، یہ آسام کے عوام کی یاترا ہے۔ راہل گاندھی اور آسام کے لوگ وزیر اعلیٰ سے نہیں ڈرتے، وہ جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ ‘‘
  انہوں  نے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، لیکن آپ ہمارے نظریے کیلئے لڑتے ہیں، آپ ہمارے ہیں۔ بہادر شیر۔ آپ سب نے ہمیں بہت پیار اور مدد دی ہے اور اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہاکہ’’آسام کے نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ یہاں کے نوجوان اسکول اور کالج جانے کیلئےلاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن پھر انھیں پتہ چلتا ہے کہ انہیں  آسام میں روزگار نہیں مل سکتا، کسانوں کو اپنی فصلوں کی صحیح قیمت نہیں ملتی۔ چھوٹے دکانداروں کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے برباد کر دیا ہے۔‘‘ راہل  گاندھی نے بی جے پی-آر ایس ایس پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس ملک میں نفرت اور تشدد پھیلا رہی ہے۔ ان کا مقصد عوام کا پیسہ چھین کر ملک کے دو تین بڑے صنعت کاروں کو دینا ہے۔ اسی لئے ہم نے منظم کیا۔ پچھلے سال کنیا کماری سے کشمیر تک مظاہرے ہوئے، بھارت جوڑو یاترا کی اور اس سفر میں ہم نے لاکھوں لوگوں سے ملاقات کی۔ نوجوانوں نے ہمارے ساتھ بے روزگاری اور کسانوں کو ان کی فصلوں کی صحیح قیمت نہ ملنے کے مسائل اٹھائے۔ اب ایک بار پھر آپ کی بات سننے کے لئے ہم نےبھارت جوڈو نیائے یاترا شروع کی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK