Inquilab Logo Happiest Places to Work

رام مندر کے ٹرسٹی چمپت رائے مستعفی، ڈرائیور گرفتار

Updated: June 27, 2026, 9:24 AM IST | Ayodhya

چڑھاوا چوری معاملہ میں ساتھی ٹرسٹی انل مشرا کی بھی چھٹی، کُل ۸؍ گرفتاریاں۔

Champat Roy. Photo INN
چمپت رائے۔ تصویر آئی این این

 ایودھیا کے رام مندر میں  چڑھاوا چوری معاملہ میں جمعہ کو اس وقت  نیا موڑ آگیا  جب  ٹرسٹ  کے ذمہ دار چمپت رائے اور ان کے ساتھی انل مشرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس بیچ  جمعرات کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے جمعہ کو چمپت رائے کےڈرائیور ٹنّو سمیت ۸؍ نامزد ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔  اس کارروائی کے ذریعہ ناقدین کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم  الزام عائد ہورہا ہے کہ اصل ملزمین کو بچا یا جارہاہے۔ رام مندر ٹرسٹ میں کل ۱۴؍ اراکین ہیں ۔  رپورٹس کے مطابق ایس آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد  چمپت رائے اور انل مشرا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس واقعہ کو تحقیقات کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ 
 رپورٹس کے مطابق ایس آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کچھ سخت سفارشات کی گئی تھیں، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات مزید تیز کر دی گئیں۔ اسی سلسلے میں ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کی شکایت پر پہلی ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور  ۸؍افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کئی دیگر نامعلوم افراد کے کردار کی بھی جانچ جاری ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی فی الحال مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مختلف پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔ایس آئی ٹی ملزمین کے بینک اکاؤنٹس، جائیداد، موبائل ریکارڈز اور  مالی لین دین کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ 

ram mandir Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK