Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹلی میں شدید گرمی ، گرم لہر کے سبب ۱۵؍ شہروں میں ریڈ الرٹ

Updated: July 16, 2023, 12:05 PM IST | Rome

معمرا ور بیمار افراد سے احتیاط کی تاکید ، دھوپ میںنہ جانے کی اپیل ، آئندہ روم، فلورینس اور بولوگنا میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان

Trying to avoid the heat in Italy. (Photo courtesy: Daily Sabah)
اٹلی میں گرمی سے بچنے کی کوشش ۔ ( تصویر ، بشکریہ : ڈیلی صباح)

 ان دنوں  اٹلی شدید گرمی کی زد میں ہے جس  کے پیش نظرمعمر اور بیمار افراد سے احتیاط برتنے کی تاکیدکی گئی ہے اور دھوپ میں کام کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے بعد اٹلی کے۱۵؍ شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔  یادرہےکہ شدید گرمی کی لہر نے صرف اٹلی کو نہیں بلکہ جنوبی یورپ کو بھی اپنی زد  میں لے رکھا ہے جس کے سبب اٹلی کے  شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے  جن میں روم، فلورینس اور بولوگنا بھی شامل ہیں جہاں آئندہ دنوں میں سب سے  زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں آئندہ ہفتے ایک اورگرم لہر کا اندیشہ ہے جس میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک جا سکتا ہے۔
 یورپین  اسپیس ایجنسی سیٹلائٹ کے ذریعے زمین اور سمندر سے درجۂ حرارت کو مانیٹر کرتی ہے اور ایجنسی کا کہنا ہےکہ اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی اور پولینڈ گرمی سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
  مقامی میڈیا کے مطابق یورپ میں اس سے  قبل سب سے زیادہ اعلیٰ درجۂ حرارت۴۸ء۸؍ ڈگری سینٹی گریڈ اگست۲۰۲۱ء میں ریکارڈ کیا  گیا تھا  لیکن محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ ہفتے پڑنے والی گرمی میں  درجۂ حرارت اس کے آس پاس تک رہ سکتا ہے۔
 اٹلی کی حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کرنے   والے شہروں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ ان علاقوں کے  شہری صبح۱۱؍ بجے سے شام ۶؍بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں جبکہ عمر رسیدہ اور بیمار افراد کو خاص طور پر احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسی عرصے کے دوران حالیہ دنوں  میں یونان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جہاں درجہ حرارت ۴۰؍ڈگری  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
   گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گزشتہ بر س یو رپ میں گرم لہروں سے ۶۱ ؍ہزار افراد لقمۂ اجل بن گئے تھے۔ 

italy Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK