Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی کو گزشتہ سال دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ عطیات ملے: رپورٹ

Updated: March 27, 2026, 6:21 PM IST | New Delhi

ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی کو دیگر قومی سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ عطیات ملے، جو ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) کی جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مالی سال ۲۰۲۴-۲۵ء میں دیگر تمام قومی جماعتوں کے مجموعی عطیات کے مقابلے میں دس گنا زیادہ رقم ملی۔رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کو ۵۵۲۲؍عطیہ دہنددہ کے ذریعے۶۰۷۴ء کروڑ روپے سے زائد موصول ہوئے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس کو۲۵۰۱؍ عطیہ دہندہ سے ۵۱۷؍ اعشاریہ ۳؍ کروڑ روپے ملے۔اے ڈی آر نے مالی سال ۲۰۲۴-۲۵ء میں قومی جماعتوں کو موصول ہونے والے ۲۰؍ ہزار روپے سے زائد کے تمام عطیات کا تجزیہ کیا۔ تنظیم کے مطابق، گذشتہ سال کے مقابلے میں ۲۰۲۴-۲۵ء میں قومی جماعتوں کو ملنے والے عطیات میں۱۶۱؍ فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جو کہ ۴۱۰۴؍ اعشاریہ ۲؍کروڑ روپے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خواتین ریزرویشن : کانگریس کاو زیراعظم پر یو ٹرن لینے کا الزام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام آدمی پارٹی (آپ)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور نیشنل پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر۱۱۳۴۳؍ عطیہ دہندہ کے ذریعے۶۶۴۸؍ کروڑ روپے سے زائد موصول ہوئے۔بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اعلان کیا کہ گزشتہ ۱۹؍ سالوں کی طرح اس بار بھی اسے ۲۰؍ ہزار روپے سے زائد کا کوئی عطیہ نہیں ملا۔عطیات میں اضافے کے جائزے کے مطابق عام آدمی پارٹی (آپ) ۳۸؍ کروڑ دس لاکھ روپے (گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں ۲۴۴؍ فیصد اضافہ)· سی پی آئی (ایم)۱۶؍ کروڑ ۹۰؍ لاکھ روپے (۱۲۲؍ فیصد اضافہ)، نیشنل پیپلز پارٹی۲؍  کروڑ روپے (۱۱۳؍فیصد اضافہ)، بی جے پی ۱۷۱ء فیصد اضافہ، کانگریس ۸۴؍ فیصد اضافہ۔

یہ بھی پڑھئے: ایندھن کی کمی کی افواہ، وضاحتوں کے باوجود افراتفری، طویل قطاریں

عطیات کے ذرائع:
سب سے زیادہ عطیات کارپوریٹ شعبہ سے آئے،جو کل عطیات کا۹۲؍ اعشاریہ ۱۸؍ فیصد (۶۱۲۸؍ اعشاریہ ۷؍کروڑ روپے) ہیں۔ دوسری جانب، انفرادی عطیات کا حصہ ۷؍ اعشاریہ ۶۱؍ فیصد (۵۰۵؍ اعشاریہ ۶؍کروڑ روپے) رہا۔جبکہ پروڈنٹ الیکٹورل ٹرسٹ سب سے بڑا عطیہ دہندہ رہا،جس نے بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو مجموعی طور پر۲۴۱۳؍ اعشاریہ ۴؍ کروڑ روپے دیے۔ اس ٹرسٹ نے بی جے پی کو۲۱۸۰؍اعشاریہ  ۷؍  کروڑ روپے (پارٹی کو ملنے والے کل فنڈز کا ۳۵؍ اعشاریہ  ۹؍فیصد)، کانگریس کو۲۱۶؍اعشاریہ ۳؍ کروڑ روپے ۴۱؍ اعشاریہ ۸؍ فیصد)، اور عام آدمی پارٹی کو۱۶؍ اعشاریہ ۴؍ کروڑ روپے (۴۳؍ اعشاریہ صفر ۸؍ فیصد) دیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK