Inquilab Logo

اَن لاک وَن کے تحت محدود پیمانے پر ہوائی خدمات بحال

Updated: June 27, 2020, 3:42 AM IST | New Delhi

گھریلو پروازوں سے بڑے شہروں سے چھوٹے شہروں کی طرف جانے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے۶۲؍ دن بعد ۲۵؍مئی سے گھریلو پروازیں کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے تحت ۱۵؍ دن میں تمام کمپنیاں ایئر ٹریفک ریگولیٹر ڈی جی سی اے کی ہدایت پر اپنی خدمات دے رہی ہیں ۔ ان ۲۰؍ دنوں کےاعداد و شمار کے مطابق فی الحال ہوائی شعبہ ۳۳؍ فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی بحال ہوسکا ہے۔ گھریلو پروازوں میں بڑے شہروں سے چھوٹے شہروں کی طرف جانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر اب بھی پابندی ہےلیکن ایئر لائن کمپنیاں بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹ یا کسی بھی جہاز کا استعمال کرسکتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ خدمات’ وندے بھارت‘ مہم سےالگ ہے۔ فی الحال ۴؍ بڑی ایئر لائنز کمپنیاں انڈڈیگو ، اسپائس جیٹ ، ایئر انڈیا ، گو ایئر یہ خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
 فی الحال کیا صورتحال ہے؟
  موصولہ اطلاع کےعام دنوں میں ہندوستان میں ۲؍ ہزار ۷۰۰؍ گھریلو پروازیں چلتی تھیں ۔ ابھی صرف ایک تہائی فلائٹس یعنی ۹۰۰؍کے قریب جہا ز چل رہےہیں ۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد تقریباً۳۸۳؍ روٹس پر خدمات بحال کی گئی ہیں ۔ فی الحال سب سے زیادہ بکنگ نان میٹرو شہروں کے روٹس کیلئے ہورہی ہیں ۔ سب سے زیادہ بک ہونے والے روٹس دہلی۔پٹنہ اور ممبئی۔بنارس ہیں ۔ اس کے ساتھ دہلی۔باگ ڈوگرا ، بنگلورو۔پٹنہ ، دہلی سری نگر ہیں ۔پٹنہ ، جے پور ، لکھنؤ ، احمد آباد ، گوہاٹی جیسے شہروں کیلئے سب سے زیادہ پروازیں بک کی جارہی ہیں ۔
ڈی جی سی اے کیا کہنا ہے؟
 ڈی جی سی اے کے چیف ارون کمار کا کہنا ہے کہ ہم نے ایئر لائنز کمپنیوں کو ابھی جو شیڈول دیا ہے اس کے مطابق۳۳؍ فیصد روٹس پر پروازیں چلانی ہیں ۔ لیکن فی الحال وہ ۲۵۔۲۳؍ ​​فیصد روٹس پر ہی کام کر رہے ہیں کیونکہ ہر ریاست کے اپنے اصول ہیں ۔ ڈی جی سی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس کے تحت کُل۳۵؍ شہروں سے فلائٹس اڑیں گی اور۳۹؍ شہروں میں میں اتریں گی۔
 ائیر انڈیا کی کتنی خدمات جاری ہیں ؟
 سرکاری زیر انتظام ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ کووڈ ۱۹؍سے قبل کمپنی ۱۷۲؍ فلائٹس آپریٹ کرتی تھیں ۔گھریلو راستوں پر مجموعی طور پر۵۶؍ مقامات پر جہازوں کی خدمات جاری تھیں ۔ فی الحال ایئر انڈیا ڈی جی سی اے کے قواعد کے مطابق۳۳؍ فیصد فلائٹس ہی اڑارہا ہے اور۱۸؍ راستوں پر۵۶؍ پروازیں چل رہی ہیں ۔ ایئر انڈیا نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس نے ’وندے بھارت‘ کے تحت کُل ۱۲؍ ممالک میں ۱۹؍ بین الاقوامی پروازیں بھیجیں اور دوسرے مرحلے میں ۴۹؍ ممالک سے ۶۳؍مقامات اور تیسرے مرحلے میں ۴۱؍ ممالک کیلئے ۵۱؍ مقامات پر پروازیں بھیجی ہیں ۔ ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ خدمات بحال ہورہی ہے ہیں اورجلد ہی سیاحتی مقامات کیلئے بھی خدمات بحال کی جائیں گی۔
 کاروبار پوری طرح کھلنے پرہی تمام پروازیں بحال ہونے کی امید 
 ایک معروف ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک کی پوری اکنامی نہیں کھل جاتی تب تک تمام پروازوں کا بحال ہونا مشکل ہے۔ ترجمان کے مطابق لاک ڈائون کے سبب کاروبار بند ہے، مسافر کہاں سے ملیں گے؟ لہذا ایئرلائنس ابھی مشکلات میں ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK