• Tue, 17 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا

Updated: February 17, 2026, 1:01 PM IST | Mumbai

اداکارہ اور پروڈیوسررِچاچڈھا نے اپنے کریئر کے آغاز کے دوران پیش آنے والے ایک تلخ تجربے کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس شخص پر وہ بہت زیادہ بھروسہ کرتی تھیں، اسی نے ان کے مفادات کے خلاف کام کیا اور انہیں دھوکہ دیا۔

Rich Chadda.Photo:INN
رِچا چڈھا۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ اور پروڈیوسررِچاچڈھا نے اپنے کریئر کے آغاز کے دوران پیش آنے والے ایک تلخ تجربے کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس شخص پر وہ بہت زیادہ بھروسہ کرتی تھیں، اسی نے ان کے مفادات کے خلاف کام کیا اور انہیں دھوکہ دیا۔
رِچاچڈھا نے کہا کہ اس واقعے سے انہیں یہ سبق ملا کہ ہر کوئی آپ کا خیال نہیں رکھتا اور نہ ہی آپ کے بارے میں سوچتا ہے۔ انہوں نے کہا’’اپنے کریئر کی شروعات میں مجھے یہ کڑوا سبق ملا کہ ہر کوئی آپ کا اتنا خیال نہیں رکھتا۔ میں ناتجربہ کار تھی۔ کچھ لوگ معمولی فرق سے بھی خطرہ محسوس کرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ آپ ان سے آگے نکل جائیں یا ان کی توجہ کا مرکز بن جائیں۔‘‘
یہ تجربہ ان کے لیے کافی پریشان کن تھا، لیکن اس سے انہوں نے اپنی پسند کا دفاع کرنا اور صحیح لوگوں پر اعتماد کرنا سیکھا۔ انہوں نے انڈیپنڈنٹ فلم میکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ عام تاثر یہ ہے کہ بڑے اداکاروں تک رسائی مشکل ہوتی ہے، لیکن  رچاچڈھا نے اسے غلط قرار دیا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’ایک سوچ یہ ہے کہ ہم سے رابطہ کرنا مشکل ہے، لیکن یہ درست نہیں۔ میرے لیے صرف اچھی اسکرپٹ، سچی تحریر اور کہانی کا اثر اہمیت رکھتا ہے۔ میں ہمیشہ درست کہانیوں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، بھیواڑی میں ۸؍ ہلاک، فرید آباد میں ۴۲؍ زخمی

رچاچڈھا نے ابتدائی دنوں میں کم تر سمجھے جانے کی بات بھی کی۔ وہ چاہتی ہیں کہ انڈی کریئیٹرز بغیر جھجھک اچھے کرداروں اور کہانیوں کے لیے ان سے رابطہ کریں۔رچاچڈھا ایک نئی نان فکشن سیریز بھی تیار کر رہی ہیں۔ اس کے ذریعے ان کا مقصد ناظرین کو جانی پہچانی جگہوں کو نئے زاویے سے دیکھنے کی ترغیب دینا ہے  اور کم معروف کہانیوں کو سامنے لا کر ہندوستان کی ثقافتی گہرائی اور انسانی جذبے کا جشن منانا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سشمیتا سے پہلے ’میں ہوں نا‘ میں دوسری اداکارہ کو موقع دیا جانے والا تھا

یہ سیریز سفر، ثقافت اور ہندوستان بھر میں لوگوں اور مقامات کی شناخت بنانے والی کہانیوں پر مبنی ہوگی۔ یہ تجسس اور ہمدردی سے متاثر کہانی ہے۔ سیریز ہندوستان کی متنوع برادریوں، روایات اور زندگی کے تجربات کو پیش کرے گی۔ ناظرین کو آج کے نقطۂ نظر سے ثقافت کا جاندار اور ہمہ جہت تجربہ حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK