Inquilab Logo

پشپک ایکسپریس میں  لوٹ مار اورخاتون کی آبروریزی، ۴؍ گرفتار

Updated: October 10, 2021, 8:11 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

لکھنؤ سے ممبئی آرہی پشپک ایکسپریس میں لوٹ مار اور آبروریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اگت پوری اور کسارا کے در میان چلتی ٹرین میں ۸؍ لُٹیروں نے ۱۶؍ مسافروں کو دھمکا کر ان سے موبائل اور سامان چھین لیانیز ایک ۲۰؍ سالہ خاتون کے شوہر کو لوہے کے راڈ سے زخمی کر کے اس کی آبرو ریزی بھی کی۔

Accused of looting and defaming a moving train can be seen in the custody of Kalyan GRP.Picture:Inquilab
چلتی ٹرین میں لوٹ مار اور آبرو ریز ی کرنے والے ملزمین کو کلیان جی آر پی کی تحویل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر انقلاب

کلیان:لکھنؤ سے ممبئی آرہی پشپک ایکسپریس میں لوٹ مار اور آبروریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اگت پوری اور کسارا کے در میان چلتی ٹرین میں ۸؍ لُٹیروں نے  ۱۶؍ مسافروں کو دھمکا کر ان  سے موبائل اور سامان چھین لیانیز ایک ۲۰؍ سالہ خاتون کے شوہر کو لوہے کے راڈ سے زخمی کر کے اس کی آبرو ریزی بھی کی۔ سبھی ملزمین کسارا ریلوے اسٹیشن پر اتر کر فرار ہونے کی کوشش کر رتھے  تاہم چند مسافروں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲؍ لُٹیروں کو پکڑ کر کلیان گور نمنٹ ریلوے پولیس( جی آر پی ) کے حوالے کیا۔ بعد ازاں جی آر پی نے مزید ۲؍ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں سینٹرل ریلوے کے ڈی سی پی منوج  پاٹل نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر واردات رونما ہو نے کے مقام کے بجائے فوری طور پر کلیان جی آر پی میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمین نے مسافروں سے کُل ۹۶؍ہزار۳۹۰؍ روپے کا سامان لوٹا  ہے جن میں زیادہ تر موبائل فون ہیں۔در یں اثناء کلیان جی آر پی نے سنیچر کو چاروں گرفتار شدہ  ملزمین کو کلیان کورٹ میں پیش کیا جہاں انہیں ۱۶؍ اکتوبر تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم سنا یا گیا ہے۔ 
     جمعہ کی شام تقریباً ۶؍ بجے پشپک ایکسپریس جیسے ہی اگت پوری اسٹیشن پر پہنچی تب ٹرین کے ڈی ۔۲؍ کوچ میں۸؍ افراد سوار ہوئے۔ جب ٹرین اگت پوری اور کسارا کے درمیان سے گزر رہی تھی تو ان ۸؍ بدمعاشوں نے چاقو اور دیسی کٹا نکال کر مسافروں کو دھمکاتے ہوئے موبائل ، پیسے اور دیگر سامان لوٹنا شروع کر دیا۔ اس در میان اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی جارہی ایک ۲۰؍ سال خاتون کی جبراً آبرو ریزی کی اور اس کے شوہر کو لوہے کے راڈ سے بری طر ح زخمی کر دیا ۔ ٹرین کے کسارا ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہی ۶؍ ملزمین ٹرین سے اتر گئے تاہم ڈبے میں موجود چند مسافروں نے  ۲؍ ملزمین کو پکڑ کر کلیان جی آر پی کے حوالے کیا۔ اس ضمن میں بھیونڈی کے رہنے والے مشتاق علی نامی مسافر نے بتایا کہ ملزمین مسافروں سے پیسے اور موبائل جبراً چھین رہے تھے۔ پولیسکے مطابق  ۷؍ ملزمین ناسک ضلع کے گھوٹی کے رہنے والے ہیں جبکہ ایک ملزم ممبئی کے ملاڈ کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں ریلوے پولیس نے اب تک پر کاش پاردھی، ارجن پردیسی، کشور سوناونے اور ارشد شیخ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ۳۵۲۰۰؍ مالیت کا سامان بر آمد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK