• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملاڈ میں ڈکیتی کا معاملہ: ملزمین گرفتار،۱۵؍لاکھ روپے برآمد،موٹر سائیکل ضبط

Updated: September 05, 2023, 9:27 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

یہاںملاڈ میں ۷۵؍ لاکھ روپے کی ڈکیتی کےالزام میں ۷؍ افراد کو گرفتار کر کے پولیس نے ۱۵؍ لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے ہیں ۔ ملاڈ پولیس اسٹیشن کے ایک تفتیشی انسپکٹر نے بتایا کہ ڈیلوری بوائے کے طور پر کا م کرنے والے نوجوانوں نے اپنے ایک ساتھی کو بتایا تھا کہ وہ جس کمپنی میں کام کرتے ہیں وہاں سے روزانہ کوئی نہ کوئی بندہ پیسے لے کر کمپنی کے مالک کے گھر پر جمع کرانے کیلئے جاتا ہے ۔

The accused who committed the robbery can be seen in police custody.
ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے والےملزمین کو پولیس کی تحویل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہاںملاڈ میں ۷۵؍ لاکھ روپے کی ڈکیتی کےالزام میں ۷؍ افراد کو گرفتار کر کے پولیس نے ۱۵؍ لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے ہیں ۔  ملاڈ پولیس اسٹیشن کے ایک تفتیشی انسپکٹر نے بتایا کہ ڈیلوری بوائے کے طور پر کا م کرنے والے نوجوانوں نے اپنے ایک ساتھی کو بتایا تھا کہ وہ جس کمپنی میں کام کرتے ہیں  وہاں سے روزانہ کوئی نہ کوئی بندہ پیسے لے کر کمپنی کے مالک کے گھر پر جمع کرانے کیلئے جاتا ہے ۔
   خبروں کے مطابق گزشتہ ماہ ۲۸؍ اگست کی شام کو کمپنی سے جمع شدہ  ۷۵لاکھ روپے  ۲؍ ملازمین ماروے روڈ پر واقع کمپنی کے مالک کے گھر لے جا رہے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر آئے نامعلوم افراد نے آٹو رکشا کو دونوں طرف سے گھیر لیا۔ کمپنی کے ملازمین کو انہوںنے تیز دھار چاقوسے ڈرایا، مارا پیٹا اور زبردستی پیسوں سے بھرے تھیلے ان کے پاس سے چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔
     اس معاملے کی شکایت ملاڈ پولیس اسٹیشن میںدرج کرائی گئی تھی۔ جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس زون نمبر ۱۱؍ کے اجے کمار بنسل کی رہنمائی میں آس پاس کے سرکل کے مختلف  پولیس اسٹیشنوں میں جرائم کی نشاندہی کرنے والی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔جائے وقوعہ اور دیگر مقامات پر تکنیکی تفتیش کی بھی گئی۔  اس وقت دیکھا گیا کہ۳؍ موٹر سائیکلوں پر آنے والے ۷ ؍ ملزمین نے واردات انجام دی تھی۔ چھان بین کے دوران حاصل خفیہ معلومات کی بنیاد پر صرف۴؍ دنوں میں لوناولا، پونے، ناسک، رائے گڑھ، جالنہ اور ممبئی کے دیگر مقامات سے اس جرم میں ملوث۷؍ ملزمین کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ۔
 پولیس نے بتایا کہ پتہ چلا کہ جس وقت واردات ہوئی ہے ۔ اس وقت روپے کے بیگ چھیننے میں کوئی شورو غل نہیں ہوا اور نہ ہی اس میں کسی کے اوپر کوئی حملے وغیرہ کیا گیا  ۔ پہلے ہی دن سے پولیس اہلکاروں کو سمجھ میں آنے لگا تھا کہ اس معاملے میں گھر کا کوئی یا کمپنی کا کوئی شخض شامل ہے ۔ بہرحال اس معاملے میں ڈکیتی کی دفعہ شامل کر دی گئ تھی اور پولیس نےملزمین سے ۱۵؍ لاکھ روپے کی نقد رقم اور جرم میں استعمال ہونے والی ۲؍موٹرسائیکلیں اور چاقو برآمد کر لیا  ہے۔ اس  ڈکیتی میں گرفتار ہونے والوں میں اکشے سیواگائیکواڑ (۲۶)، کنال سیوا گائیکواڑ (۲۴) ، نریش جیو راج راٹھوڑ (۳۸)،چھگن لکشمن گائیکواڑ (۳۲)،دنیش گنیش اندرے (۳۰)  (۶) پراتک وٹھل بھوجنے (۳۰) اوررامانچل یادو شامل ہیں ۔

malad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK