Inquilab Logo

۹؍ ماہ میں روس کی سب سے بڑی فتح، یوکرین کے شہر آواڈائیکا پر قبضہ کرلیا

Updated: February 20, 2024, 11:20 AM IST | Agency | Moscow

یوکرین کے آواڈائیکا سے دستبردار ہونے کے بعد روس کی فوج کا شہر پر مکمل کنٹرول، ماسکو کا کہنا ہے کہ اب بھی یوکرینی فوج کے کچھ دستے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔

Russian President Vladimir Putin started this war 2 years ago. Photo: INN
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ۲؍ سال قبل اس جنگ کی شروعات کی تھی۔ تصویر : آئی این این

یوکرین میں جاری جنگ میں روس نے گزشتہ۹؍ ماہ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکرین کے شہر آوڈائیکا کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین کی جانب سے آوڈائیکا سے دستبردار ہونے کے بعد روس کی فوج نے شہر پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا تاہم روس کا کہنا ہے کہ اب بھی یوکرین کے کچھ دستے شہر کے کچھ علاقوں میں موجود ہیں۔ 
 مئی۲۰۲۳ء میں بخموت کی فتح کے بعد یہ روس کی دوسری سب سے بڑی کامیابی ہے جہاں روسی صدر ولادمیر پوتن کی جانب سے اس جنگ کو شروع کئے دو سال کا عرصہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے دستوں نے ہزار کلومیٹر کے علاقوں میں ۸ء۶؍ کلومیٹر پیشقدمی کی اور شہر کے خالی ہونے کے بعد روسی دستے آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ یوکرین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دستوں کو بچانے کیلئے وہاں سے بلا لیا ہے کیونکہ ہمیں ڈر تھا کہ ہمارے دستوں کو گھیرے میں لے لیا جائے گا۔ روس کے صدر ولادمیر پوتن نے آوڈائیکا پر قبضے کو اہم فتح قرار دیتے ہوئے روسی فوج کو مبارکباد پیش کی۔ روس کی جانب سے یوکرین کی فورسیز کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے اور کچلنے کا سلسلہ جاری ہے اور یوکرین کی حالیہ ناکامیوں کو دیکھتے ہوئے صدر ولا دمیر زیلنسکی نے جنگ کی کمان ایک نئے کمانڈر کو سونپ دی ہے۔ کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے سربراہ کو اس اہم کامیابی اور بڑی فتح پر مبارکباد پیش کی۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ آوڈائیکا میں اب بھی سوویت دور کے کوک پلانٹ میں یوکرین کے کچھ دستے موجود ہیں جو ایک دور میں یورپ کا سب سے بڑا پلانٹ تھا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK